Book Name:Shoq e Madina
بنانے کے لیے ، ” نیک اعمال “ پرعمل کی ترغیب دِلانے کے لئے ” شعبہ نیک اعمال “ کا قیام عمل میں آیا۔امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ فرماتے ہیں : کاش ! دیگر فرائض و سُنَن کی بجا آوَری کے ساتھ ساتھ تمام اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں ان نیک اعمال کو بھی اپنی زندگی کا دستورُ العَمَل بنا لیں اورتمام ذمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی بھی اپنے اپنے حَلْقے میں ان ( نیک اعمال کے رسائل ) کو عام کردیں اور ہرمسلمان اپنی قَبْر و آخِرت کی بہتری کیلئے ان نیک اعمال کو اِخلاص کے ساتھ اپنا کر اللہ کے فضل و کرم سے جَنّتُ الْفردوس میں مَدَنی حبیب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا پڑوسی بننے کا عظیم ترین انعام پا لے۔‘‘آئیے ! ہم بھی نیکی کے کاموں میں بڑھ کر چڑھ کر حصہ لیں اور نیک اعمال پر نہ صرف خود عمل کریں بلکہ دوسرے اسلامی بھائیوں کو اسکی ترغیب دلا کر ڈھیروں ثواب کمائیں۔
حج وعمرہ موبائل اپیلی کیشن کا تعارف
اے عاشقانِ رسول ! الحمد للہ ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بھی عِلْمِ دین عام کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس حوالے سے دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے مختلف موبائل ایپلی کیشنز جاری کی جا چکی ہیں ، اِن میں سے ایک ایپلی کیشن ہے : hajj &umrah ( حج وعمرہ ) ۔
اس ایپلی کیشن کی مدد سے آپ حج و عمرہ کا مختصر طریقہ * حج و عمرہ کے ضروری مسائل وغیرہ جان سکتے ہیں * اس کے عِلاوہ اس موبائل ایپلی کیشن میں حج و عمرہ کی دُعائیں * حرمین شریفین مُقَدَّس مقامات کی معلومات وغیرہ بھی شامِل ہیں * اس موبائل ایپلی کیشن کا ایک بہت اَہَم فیچر یہ ہے کہ اس میں تھری ڈِی ویڈیوز ( 3D Videos ) کے