Ilm e Deen Kay Fazail

Book Name:Ilm e Deen Kay Fazail

نے فرمایا : عِلْم حاصِل کرو ! کیونکہ * اللہ پاک کی رضا کے لئے عِلْم سیکھنا خوفِ خُدا ہے * عِلْم کی تلاش عبادت ہے * عِلْمِ کی تکرار کرنا  ( یعنی سبق یاد کرنے کے لئے بار بار پڑھنا )  تسبیح ہے * بےعِلْم کو عِلْم سکھانا صدقہ ہے * عِلْم کو اس کے اَہْل پر خرچ کرنا نیکی ہے * عِلْم حلال و حرام کی پہچان کا ذریعہ ہے * عِلْمِ اَہْلِ جنّت کے راستے کا نشان ہے * عِلْم باعِثِ راحت ہے * عِلْمِ رفیقِ سفر ہے * عِلْم تنہائی کا ساتھی ہے * عِلْم تنگدستی و خوشحالی میں رہنما ہے * عِلْم دشمنوں کے مقابلے میں ہتھیار ہے * عِلْم دوستوں کے نزدیک زنیت ہے * اللہ پاک عِلْم کے ذریعے قوموں کو بلندی عطا فرماتا ہے * اللہ پاک عِلْم کے ذریعے سے قوموں کو امام بنا دیتا ہے ، پھر ان کی پیروی کی جاتی ہے * عُلَما کی رائے کو حرفِ آخر سمجھا جاتا ہے * فرشتے عُلَما کی دوستی میں رغبت کرتے ہیں * عُلَما کے لئے ہر خشک و تَر ، یہاں تک کہ سمندر کی مچھلیاں اور خشکی کے جانور ، سب دُعائے مغفرت کرتے ہیں * عِلْم دِل کی زِندگی ہے * عِلْمِ اندھیرے میں آنکھوں کا نور ہے * عِلْم کے ذریعے بندہ اولیائے کرام کی منازِل کو پالیتا ہے * عِلْم عَمَل کا امام ہے * عمَل عِلْم کے تابع ہے * خوش نصیبوں کے دِل میں عِلْم ڈال دیا جاتا ہے * جبکہ بدبختوں کو عِلْم سے محروم کر دیا جاتاہے۔ ( [1] )

 ( 6 ) : علما کے لئے رزق کا غیبی انتظام

ہمارے آقا و مولیٰ ، مکی مدنی مصطفےٰ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : جو بندہ دِین کی سمجھ بوجھ حاصِل کرتا ہے ، اللہ پاک اس کے غموں اور پریشانیوں کو کافِی ہو جاتا ہے اور اسے ایسی جگہ


 

 



[1]...الترغیب والترہیب ، کتاب العلم ، صفحہ : 42و43 ، حدیث : 8 ملتقطاً۔