Book Name:Ilm e Deen Kay Fazail
اور اللہ پاک کے درمیان سب سے بڑا حجاب ( یعنی پردہ ) ہے۔
مولانا نقی علی خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہم زید فرماتے ہیں : عِلْم زِندگی اور جہالت موت ہے۔ ( [1] )
اللہ پاک ہم سب کو شوقِ عِلْمِ دِین نصیب فرمائے۔ آئیے ! عِلْمِ دین کے فضائِل پر چند احادیثِ کریمہ سُننے کی سَعَادت حاصِل کرتے ہیں :
( 1 ) : ایک زمانہ ایسا آئے گا... ! !
حضرت حکیم بن حِزام رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے : رسولِ اکرم ، نورِ مجسم صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : بے شک تم ایسے زمانے میں ہوجس میں علما زیادہ اور خطبا ( یعنی من گھڑت قصے کہانیاں سُنانے والے ) تھوڑے ہیں ، دینے والے زیادہ اور مانگنے والے کم ہیں ، اس زمانے میں عَمَل عِلْم سے بہتر ہے ۔ عنقریب لوگوں پر ایک زمانہ ایسا آئے گا جب علما کم اور خطبا ( یعنی من گھڑت قِصّے کہانیاں سنانے والے ) زیادہ ہوں گے ، دینے والے کم اور مانگنے والے زیادہ ہوں گے ، اس زمانے میں عِلْم سیکھنا عمل کرنے سے افضل ہوگا۔ ( [2] )
( 2 ) : عِلْمِ دِین سیکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے
صحابئ رسول حضرت انس بن مالِک رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِیْضَةٌ عَلیٰ کُلِّ مُسْلِمٍ وَ اِنَّ طَالِبَ الْعِلْمِ یَستَغْفِرُ لَہٗ کُلُّ شَیْءٍ حَتَّی الْحِیْتَانُ فِی الْبَحْرِ عِلْمِ دِین سیکھنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور طالِبِ