Book Name:Ilm e Deen Kay Fazail
پیارے پیارے اسلامی بھائیو ! آئیے ! علم سیکھنے والےکے بارے میں چند مدنی پھول سننے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔پہلے 2فرامین مصطفے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ملاحظہ کیجئے : ( 1 ) فرمایا : جو آدمی علم کی تلاش کرنے کے لیے کسی راستہ پر چلے اللہ پاک اس کے لیے جنت کا راستہ آسان فرمادیتاہے۔ ( مسلم ، کتاب الذکر والدعاء ، باب فضل الاجتماع علی تلاوۃ القرآن وعلی الذکر ، ص۱۱۱۰ ، حدیث : ۶۸۵۳ ) ( 2 ) فرمایا : جو شخص علم کی طلب میں گھر سے نکلتاہے فرشتے اُس کے اِس عمل سے خوش ہوکر اس کے لئے اپنے پر بچھا دیتے ہیں۔ ( طبرانی کبیر ، ۸ / ۵۵ ، حدیث : ۷۳۵۰ ) * علم حاصل کرنے کے لئے سفر کرنا بُزُرگان دین کی سنت ہے۔ ( 40 فرامین مصطفی ، ص۲۳ ) * علم حاصل کرنے کے لیے سُوال کرنا یقیناً باعثِ فضیلت ہےلیکن سُوال کرنے کے آداب کا لحاظ کرنا بھی ضروری ہے۔ ( فیضان داتا علی ہجوری ، ص۱۳ ) * علم خزانہ ہے اور سُوال کرنا اس کی چابی ہے۔ ( الفردوس بماثور الخطاب ، ۲ / ۸۰ ، حدیث : ۴۰۱۱ ) * علم سیکھنے کے لئے سوال پوچھنے سے شرمانا نہیں چاہئے۔ ( اعرابی کے سوالات اور عربی آقا کے جوابات ، ص۸ ) * خوشامد کرنا مؤمن کے اخلاق میں سے نہیں ہے مگر علم حاصل کرنے کے لئے خوشامد کر سکتا ہے۔ ( شعب الایمان ، باب فی حفظ اللسان ، ۴ / ۲۲۴ ، حدیث : ۴۸۶۳ )
( اعلان )
علم سیکھنے کے والے کے بقیہ مدنی پھول تربیتی حلقوں میں بیان کیے جائیں گے لہٰذا ان کو جاننے کیلئے تربیتی حلقوں میں ضرور شرکت کیجئے ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنَّتوں بھرے اِجْتِماع میں