Book Name:Ilm e Deen Kay Fazail
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* امیری و غریبی کے شر سے نجات کی دُعا
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سُنّتوں بھرے اجتماع کے شیڈول کےمطابِق” امیری و غریبی کے شر سے نجات کی دعا“یادکروائی جائےگی۔وہ دُعایہ ہے :
اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَعُوْذُ بِکَ مِنْ فِتْنَۃِ النَّارِ وَ عَذَابِ النَّارِ وَمِنْ شَرِّ الْغِنَی وَالْفَقْرِ ۔
( سنن ابو داود ، باب فی الاستعاذۃ ، ۲ / ۱۲۹ ، حدیث : ۱۵۴۳ )
ترجمہ : اے اللہ ! میں آگ کی آزمائش اور قبر کے عذاب اور مالداری اور گربت کے شر سے تیری پناہ مانگتا ہوں۔ ( فیضانِ دعا ، ص ۳۱۹ )
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
* اجتماعی جائزے کا طریقہ ( 72نیک اعمال (
فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : ( آخرت کے معاملے میں ) گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ ( جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷ )
آئیے ! نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے ”اچھی اچھی نیتیں“کرلیجئے۔
( 1 ) رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔
( 2 ) جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد ( یعنی شکر ) بجا لاؤں گا۔
( 3 ) جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔
( 4 ) گناہوں سے بچانے والے کسی نیک عمل پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو تَوبہ و استغفار کے ساتھ ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔