Book Name:Ilm e Deen Kay Fazail
* اِسی طرح ہر ایک کیلئے حلال و حرام کے مسائِل بھی سیکھنا فرض ہے * مسائلِ قلب ( باطِنی مسائل ) یعنی باطِنی فرائض مَثَلًا عاجِزی و اِخلاص اور توکُّل وغیرہ اوران کو حاصِل کرنے کا طریقہ * اسی طرح باطِنی گناہ مَثَلًا تکبُّر ، رِیاکاری ، حَسَد ، بدگمانی ، بغض و کینہ ، وغیرہ اوران کا علاج سیکھنا بھی ہر مسلمان پر فرض ہے * اسی طرح مُہلِکاتیعنی ہَلاکت میں ڈالنے والی چیزوں جیسا کہ وعدہ خِلافی ، جھوٹ ، غیبت ، چغلی ، بہتان ، بدنِگاہی ، دھوکا ، ایذاءِ مسلم وغیرہ وغیرہ تمام صغیرہ وکبیرہ گناہوں کے بارے میں ضَروری اَحکام سیکھنا بھی فرض ہے تاکہ اِن سے بچا جا سکے۔
پیارے اسلامی بھائیو ! آج کل دُنیوی عُلُوم سیکھنے کا رُجْحان بہت بڑھ گیا ہے ، بہت سارے مسلمان اپنے دُنیوی مستقبل کو سنوارنے کی خاطر دُنیوی عُلُوم سیکھتے اور اس کے لئے بہت محنت و مشقت اُٹھاتے ہیں۔ بےشک دُنیوی عِلْم سیکھنے کے دُنیوی طَور پر فائدے بھی ہیں اور دُنیوی عِلْم سیکھنے کو مطلقاً ناجائِز بھی نہیں کہا جا سکتا ، البتہ دُنیوی عِلْم سیکھنے کے لئے کچھ شرائط ہیں ، انہیں پُورا کرنا ضروری ہے۔ سیدی اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت شاہ امام احمد رضا خان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : *-وہ عُلُوم جن میں کفریات کی تعلیم ہو ، ان کا پڑھنا حرام ہے *-ہاں ! جائِز عُلُوم ( جن میں اسلامی عقائد و تعلیمات کے خِلاف باتیں نہ ہوں ، وہ عُلُوم ) جائِز نوکری کے لئے پڑھنا جائِز ہے *-جبکہ ان میں ایسا مشغول نہ ہو کہ دِین کا ضروری عِلْم نہ سیکھ پائے ، ورنہ وہ دُنیوی عِلْم جو فرض عِلْمِ دِین سیکھنے سے باز رکھے ، حرام ہے *-اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اپنے دِین و اَخْلاق پر اَثَر نہ پڑے *-اسلامی عقائد و خیالات پر