Book Name:Ilm e Deen Kay Fazail
سے رزق عطا فرماتا ہے ، جہاں سے اُس کا گمان بھی نہیں ہوتا۔ ( [1] )
سُبْحٰن اللہ ! اے عاشقانِ رسول ! ہمیں چاہئے کہ ہمت کریں ، نفس سستی دِلاتا ہے ، شیطان وسوسے ڈالتا ہے ، یہ دونوں ہمارے دُشمن ہیں ، ان کی ایک نہ سُنیں ، اپنے پیارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ ، دوجہاں کے داتا صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کے مبارک فرمان پر دھیان لگائیں ، عِلْمِ دین سیکھنے میں مَصْرُوف ہو جائیں ، پریشانیاں آئیں گی ، مشکلات آئیں گی ، قربانیاں بھی دینی پڑ سکتی ہیں مگر کوئی بات نہیں ، اِنْ شَآءَ اللّٰہُ الْکَرِیْم ! اللہ پاک ان غموں اور پریشانیوں سے نجات عطا فرمائے گا اور رِزْق کا بھی ایسی جگہ سے انتظام فرما دے گا ، جہاں سے ہمارا وَہم و گمان بھی نہیں ہو گا۔
حاکِمِ وقت نے طلبائے عِلْمِ دین سے معذرت کی
حضرت ابو الحسن فقیہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں : ہم مشہور مُحَدِّث حضرت حسن بن سفیان رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی خِدْمت میں رہا کرتے تھے ، ایک بار آپ نے فرمایا : جب مجھے عِلْمِ دین سیکھنے کا شوق ہوا ، اس وقت میں نوجوان تھا ، ہم چند دوست مِل کر عِلْمِ دین حاصِل کرنے کے لئے مِصْر کی طرف روانہ ہو گئے ، اب ہم نے استاد تلاش کرنا تھا ، بڑی تلاش کے بعد ہم اس زمانے کے بہت بڑے مُحَدِّث صاحب کی پاس پہنچے ، وہ ہمیں روزانہ اَحادِیث لکھوایا کرتے۔
ہم سب دوست ایک مسجد میں رہتے تھے ، پردیس تھا ، غربت تھی ، تنگدستی تھی ، کوئی ہماری مشقتوں اور تکلیفوں سے واقِف نہیں تھا ، ہم نے بھی کبھی کسی کے سامنے اپنی مشقت کا رونا نہیں رویا تھا۔ ایک بار یوں ہوا کہ ہمارے پاس جتنے پیسے تھے ، سب ختم ہو