Ilm e Deen Kay Fazail

Book Name:Ilm e Deen Kay Fazail

سوار سے پوچھا : آپ کون ہیں ؟ بولا : میں اللہ پاک کا ایک فرشتہ ہوں اور تمہیں طلبائے عِلْمِ دِین کی اس حالت سے خبردار کرنے آیا ہوں ، اب دیر نہ کرو ! فوراً اُن کی خِدْمت کا انتظام کرو ! اتنا کہنے کے بعد وہ گھوڑے سوار میری نظروں سے اوجھل ہو گیا۔ ( [1] )

سُبْحٰن اللہ ! پیارے اسلامی بھائیو ! آپ نےسنا کہ عِلْمِ دین کے طلبا کے لئے غیب سے کیسے انتظامات ہوتے ہیں۔ لہٰذا غربت و افلاس اور مال و دولت کی کمی سے مت گھبرائیے ! ہمّت باندھئے اور عِلْمِ دین سیکھنے میں مَصْرُوف ہو جائیے۔ اِنْ شَآءَ اللّٰہُ الْکَرِیْم ! اللہ پاک مددگار ہو گا۔

شعبہ تعلیم :

قوموں کی تقدیر نوجوان نسل کی تربیّت پر مُنْحَصِر ہوا کرتی ہے۔ ترقّی و تَنَزُّلی کی سینکڑوں داستانیں اس بات کی گواہ ہیں کہ زمانے کی باگ ڈور ، اسی قوم کے ہاتھ رہی ، جس کی جواں نسلیں اعلیٰ کردار و اَطوار کی حامل تھیں اور جن اقوام کی نوجوان نسلیں لَہْو و لَعِب ، کھیل کود میں مگن رہیں ، وہ پستیوں میں گم ہوگئیں۔ آج ہماری حالت بھی کچھ ایسی ہی ہے ، نماری نوجوان نسل بھی تَنَزُّلی کا شکار نظر آتی ہے ، کیونکہ ہمارا تعلیمی مِعیار ، اداروں کی حالت اور نِظامِ تعلیم و تربیّت انتہائی قابلِ رحم ہے تمام گورنمنٹ و پرائیویٹ اسکولز ، کالجز ، یونیورسٹیز اور مختلف تعلیمی اداروں سے منسلک لوگوں میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے پیغام کو عام کرنے کے لئے شعبہ تعلیم کا قِیام عمل میں لایا گیا ، جس کا بُنیادی مقصد مذکورہ اِداروں سے وابستہ لوگوں کو دعوتِ اسلامی سے وابستہ کرتے ہوئے


 

 



[1]...عُیُون الحکایات ، حصہ اول ، صفحہ : 181تا184خلاصۃً۔