Ilm e Deen Kay Fazail

Book Name:Ilm e Deen Kay Fazail

سُنّتوں کے مطابق زندگی گُزارنے کا مدنی ذہن دینا ہے۔ یہ شعبہ کالجز اور یونیورسٹیز کے اساتذہ و طلبہ سے اچھی اچھی نیتوں کے ساتھ مَراسِم قائم کرکے انہیں تاجدارِ رسالت ، شہنشاہِ نبوّت  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی سُنّتوں سے رُوشناس کرواتا ہے۔ نیز تعلیمی اداروں میں ”نیک اعمال“ کا سِلسلہ جاری کرتا اور ہاسٹل میں مدرسۃ المدینہ بالغان قائم کرکے اُن مُسْتَقْبِل کے مِعماروں کی دینی و اَخلاقی تربیّت کی ہر ممکن کوش کرتا ہے۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ اب تک بے شُمار بے عمل طَلَبہ ، گناہوں سے تائب ہوکر نمازی اور سنّتوں کے عادی بن چکے ہیں۔

 ( 7 ) : پانچویں مت ہونا

حضرت عبد الرحمٰن بن ابی بَکْرَہ  رَضِیَ اللہ عنہ سے روایت ہے ، اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : عالِم بنو یا طالِبِ عِلْم ، عِلْمِ دین سننے والے بنو یا عِلْمِ دِین سے محبّت کرنے والے بنو ، پانچویں مت بننا ، ورنہ ہلاک ہو جاؤ گے۔ ( [1] )   

 ( 8 ) : موزوں پر مسح کا مسئلہ پوچھنے کے لئے سَفَر

حضرت اِبْنِ حُبَیش  رَضِیَ اللہ عنہ فرماتے ہیں : قبیلہ مُراد کے ایک صحابی حضرت صَفْوان بن عَسّال  رَضِیَ اللہ عنہ بارگاہِ رسالت میں حاضِر ہوئے اور عرض کیا : یارسولَ اللہ صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ! میں آپ کی بارگاہ میں عِلْمِ دین سیکھنے کے لئے حاضِر ہوا ہوں۔ پیارے نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : مرحبا ! طالِبِ عِلْمِ دین کو خوش آمدید... ! فرشتے طالِبِ عِلْمِ دین سے خوش ہو کر اسے اپنے پروں سے ڈھانپ لیتے ہیں ، ایک فرشتہ اس پر اپنے پروں سے


 

 



[1]...جامع بیان العلم وفضلہ ، جلد : 1 ، صفحہ : 158 ، حدیث : 151۔