Book Name:Ilm e Deen Kay Fazail
ثابِت قدم اور مسلمانی وَضْع پر قائِم رہے ، یہ سب شرائط پائی جائیں تو جائِز رِزْق حاصِل کرنے کے لئے جائِز دُنیوی عِلْم سیکھنے میں حرج نہیں۔ ( [1] )
ایک دوسرے مقام پر فرماتے ہیں : ہر شخص جس حالت میں ہے ، اس کے متعلق شرعِی اَحْکام سے واقِف ہو ، یہ فرضِ عین ہے ، جب تک یہ عِلْم حاصِل نہ کر لے جغرافیہ ، تاریخ وغیرہ ( دُنیوی عُلوم ) سیکھنے میں وقت ضائِع کرنا جائِز نہیں۔ ( [2] )
لہٰذا جو دُنیوی عِلْم سیکھتے ہیں ، ان پر لازِم ہے کہ پہلے ضروری دِینی عِلْم سیکھیں ، صِرْف وہی عُلُوم پڑھیں جو قرآن وحدیث اور اسلامی تعلیمات کے مُخَالِف نہ ہوں ، جن عُلُوم میں دِین کے مُخَالِف باتیں ہوں ، وہ عُلُوم ہر گز نہ پڑھیں اور اس کے ساتھ ساتھ دُنیوی عِلْم پڑھتے ہوئے بھی اسلامی اَخْلاق اور اسلامی حُلْیَہ ( مثلاً داڑھی وغیرہ ) برقرار رکھیں۔ ان شرائط کے ساتھ جائِز دُنیوی عِلْم سیکھنا جائِز ہے۔
( 1 ) : اللہ پاک جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے
اللہ پاک کے آخری نبی ، رسولِ ہاشمی صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : مَنْ یُرِدِ اللہ بِہٖ خَیْراً یُّفَقِّہْہُ فِی الدِّیْناللہ پاک جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے ، اسے دِین کی سمجھ بوجھ عطا فرما دیتا ہے۔ ( [3] )