Ilm e Deen Kay Fazail

Book Name:Ilm e Deen Kay Fazail

جامعۃُ المدینہ میں داخلے جاری ہیں ، جامعۃ المدینہ میں ڈاخلہ لیجئے ! اپنے بچوں کو ، بچیوں کو داخِل کروائیے ! اپنے عزیز رشتے داروں اور دوست احباب کا ذِہن بنائیے ، انہیں بھی جامعۃ المدینہ میں داخِل کروائیے ! عِلْمِ دین سیکھئے اور دینِ کی خِدْمت میں مَصْرُوف ہو جائیے ! اللہ پاک ہم سب کو عالِمِ باعَمَل بن کر دوسروں کو بنانے کی توفیق عطا فرمائے۔

آمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہٖ وَسَلَّم

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : ہفتہ وار مدنی مذاکرہ

اے عاشقانِ رسول ! عِلْمِ دِین سیکھنے کا ایک آسان ترین ذریعہ مدنی مذاکرہ بھی ہے۔ الحمد للہ ! شیخ طریقت ، امیر اہلسنت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکاتہمُ العَالِیَہ ہرہفتے کو رات عشاکی نماز کے بعد مدنی چینل پر براہِ راست  ( Live )  مدنی مذاکرہ فرماتے یعنی دُنیا بھر سے عاشقانِ رسول کے پوچھے گئے سوالوں کے عِلْم و حکمت سے بھرپور جوابات ارشاد فرماتے ہیں۔ 

ہفتہ وار مدنی مذاکرہ ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام بھی ہے۔ دُنیا اور آخرت کی بہتریاں پانے ، اولیائے کرام کا فیضان حاصِل کرنے ، دِل میں عشقِ رسول بڑھانے ، عِلْمِ دِین کے نُور سے آراستہ ہونے اور نیک نمازی بننے کے لئے مدنی مذاکرے میں شرکت کیجئے اور ڈھیروں نیکیاں کمائیے ! آئیے ! ترغیب کے لئے مدنی مذاکرے کی ایک مدنی بہار سنتے ہیں :

بچے بھی نمازی بن گئے

تحصیل تَلہ گنگ  ( ضلع چکوال ، صوبہ پنجاب ، پاکستان )  کے ایک اسلامی بھائی کا کہنا ہے :