Ilm e Deen Kay Fazail

Book Name:Ilm e Deen Kay Fazail

علم سیکھنے والے کے بقیہ مدنی پھول

* ایسے سوالات کرنے سے بھی بچا جائے جس کا دنیاوی یا اُخروی فائدہ نہ ہو۔  ( اعرابی کے سوالات اور عربی آقا کے جوابات ، ص۹ ) * علم حاصل کرنے کے بعد اسے بیان نہ کرنے والے کی مثال اس شخص کی سی ہے جوخزانہ جمع کرتاہے پھراس میں سے کچھ بھی خرچ نہیں کرتا۔ ( المعجم الاوسط ، ۱ / ۲۰۴ ، حدیث ۶۸۹ ) * جب کسی عالمِ دین سے کوئی سوال کرنا ہوتو ادباً اس سے سوال پوچھنے کی اجازت طلب کرلی جائے ۔ ( اعرابی کے سوالات اور عربی آقا کے جوابات ، ص۶ ) * علم میں زیادتی تلاش سے اور واقفیت سوال سے ہوتی ہے توجس کا تمہیں علم نہیں اس کے بارے میں جانو اور جو کچھ جانتے ہو ا س پر عمل کرو۔ ( جامع بیان العلم وفضلہ ، ۱ / ۱۲۲ ، حدیث : ۴۰۲ )  * تحصیل علم کیلئے بہترین وقت ابتدائی جوانی ، وقت سحر اورمغرب وعشاء کے درمیان کا وقت ہے۔ لیکن یہ بات تو افضلیت کی تھی مگر ایک طالب کو تو ہر وقت تحصیل علم میں مستغرق رہنا چاہیے ۔ ( راہ علم ، ص۷۳ ) * طالب علم کو لڑائی جھگڑے سے بھی گریز کرنا چاہیے کیونکہ جھگڑا اورفساد وقت کو ضائع کر کے رکھ دیتاہے ۔ ( راہ علم ، ص ۷۴ ) * طالبِ علم کو راہِ علم دین میں آنے والے مصائب اورذلتوں کو بھی خندہ پیشانی سے برداشت کرنا چاہیے۔ ( ایضاً ، ص۸۰ ) * طالبِ علم جتنا زیادہ پرہیزگار ہوتاہے اس کا علم بھی اسی قدر نفع بخش ہوتاہے۔ (  ایضاً ، ص ۸۱ ) * طالبِ علم کو چاہیے کہ ہر وقت کتابیں اپنے ساتھ رکھے تاکہ وقت فرصت ان کا مطالعہ کیا جاسکے ۔ (  ایضاً ، ص۸۵ )