Imam Shafi Ke Ala Ausaf

Book Name:Imam Shafi Ke Ala Ausaf

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : علاقائی دورہ

 اے عاشقانِ رسول ! نیک نمازی بننے ، صحابہ و اَہْلِ بیت رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْکی محبت دِل میں بڑھانے ، اور نیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور 12 دینی کاموں میں بھی خُوب بڑھ چڑھ کر حِصّہ لیجئے! اِنْ شَآءَ اللہُ الْکَرِیْم! دین و دُنیا کی بےشُمار بھلائیاں نصیب ہوں گی ، ذیلی حلقے کے 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : علاقائی دورہ بھی ہے۔

علاقائی دورے اسلامی بھائی گلی گلی ، دُکان دُکان جا کر نیکی کی دعوت دیتے اور وہ لوگ جو مسجد میں نہیں آتے ، انہیں بھی مسجد میں لا کر نیک نمازی بننے کی ترغیب دلاتے ہیں۔

غیر مسلم مسلمان ہو گیا

پنجاب کے ایک مبلغِ دعوتِ اسلامی کا بیان ہے ، ایک روز ہمارے ہاں کراچی سے مَدَنی قافلہ تشریف لایا ، مدنی قافلے والوں کے ساتھ مل کر مجھے بھی علاقائی دورہ میں شِرْکت کا شَرْف ملا ، ہم ایک درزی کی دُکان کے باہر لوگوں کو اکٹھا کر کے نیکی کی دعوت دے رہے تھے ، جب بیان ختم ہوا تو اسی دُکان کے ایک مُلازِم نوجوان نے کہا : میں غیر مسلم ہوں ، آپ حضرات کی نیکی کی دعوت نے میرے دل پر گہرا اَثر کیا ہے ، مہربانی فرما کر مجھے اسلام میں داخِل کر لیجئے۔ پھر الحمد للہ! وہ کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔

مقبول جہاں بھر میں ، ہو دعوت اسلامی        صدقہ تجھے اے رَبِّ غفّار! مدینے کا

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد