Imam Shafi Ke Ala Ausaf

Book Name:Imam Shafi Ke Ala Ausaf

رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه کا نامِ پاک مشہور ہے ، ایسے ہی آپ کے نام کو بھی شہرت عطا ہو گی۔ ([1])

علّامہ بیہقی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه لکھتے ہیں : امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کا یہ خواب واقعی سچ ثابت ہوا؛ اس کے کچھ ہی عرصے کے بعد امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کی شہرت ہونے لگی ، آپ رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نے بہت سی دِینی کتابیں لکھیں ، جن کے ذریعے آپ کانام دُور دُور تک پہنچ گیا۔ ([2])

انگوٹھی پہننے  کے احکام

 اے عاشقانِ رسول ! مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ حضرت مولیٰ علی رَضِیَ اللّٰهُ عَنْه نے خواب میں تشریف لا کر امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کو انگوٹھی عطا فرمائی۔ انگوٹھی پہننا بعض صُورتوں میں سُنّت ہے مگر آج کل انگوٹھی پہننے سے متعلق بڑی بےاحتیاطی کی جاتی ہے ، بہت سے نوجوان چھلّے پہنتے ہیں ، کوئی 2انگوٹھیاں پہنتا ہے ، بعضوں نے پُورا ہاتھ ہی انگوٹھیوں سے بھرا ہوتا ہے اور بعض نادان سونے کی انگوٹھی بھی پہنتے ہیں۔  یاد رکھئے! مرد صِرْف چاندی کی 4 ماشے (یعنی  4گرام ، 174 ملی گرام) سے کم کی ، ایک نگینے والی صِرْف ایک ہی انگوٹھی پہن سکتا ہے۔ *مرد کو سونے(Gold) کی انگوٹھی(Ring) پہننا حرام ہے۔ *لوہے کی انگوٹھی جہنمیوں کا زیور ہے *ایک سے زیادہ نگینے والی انگوٹھی ، اگرچہ وہ چاندی ہی کی ہو ، مرد کے لئے ناجائز ہے* بغیر نگینے کی انگوٹھی پہننا بھی ناجائزہے کہ یہ انگوٹھی نہیں چَھلّا ہے۔ ([3])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد


 

 



[1]...مناقبِ امام شافعی للرازی ، صفحہ : 36۔

[2]...مناقبِ امام شافعی للبیہقی ، جلد : 1 ، صفحہ : 148۔

[3]...550سنتیں اور آداب ، صفحہ : 57-58ملتقطاً۔