Imam Shafi Ke Ala Ausaf

Book Name:Imam Shafi Ke Ala Ausaf

ہم ذرا غور کریں! کیا ہم بھی تِلاوت کے لئے وقت نکالتے ہیں؟ ہم میں سے ہر ایک دِل ہی دِل میں غور کرے ، قرآنِ کریم ہمارے پیارے اللہ پاک کا کلام ہے ، وہی رَبِّ کریم جو ہمیں رِزْق عطا فرماتا ہے ، ہمیں ہزارہانعمتیں عطا فرماتا ہے ، کیا ہم اپنے اُسی رَبِّ کریم کا پاکیزہ کلام پڑھتے ہیں؟ ہم سب کے گھروں میں یقیناً قرآنِ کریم موجود ہو گا ، اس پاکیزہ بابرکت کتاب کو ہم کتنے دِنوں بعد کھولتے ہیں؟ 

پیارے اسلامی بھائیو! یہ لمحۂ فکریہ ہے ، بہت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمیں موبائِل فون کے لئے وقت مِل جاتا ہے ، سوشل میڈیا کے لئے وقت مِل جاتا ہے ، دُنیوی مال و دولت کمانے کے لئے ہمارے پاس وقت ہی وقت ہے ، سیرو تفریح کے لئے ہم منٹوں میں تیار ہو جاتے ہیں مگر افسوس! ہمیں اپنے رَبِّ کریم کا پاکیزہ کلام پڑھنے کے لئے کئی کئی دِن ، کئی کئی ہفتے بلکہ کئی کئی مہینے بھی وقت نہیں ملتا بلکہ وقت ملنے کا تو کیا شکوہ کریں ، ہمیں تو یاد بھی نہیں آتا کہ ہم نے تِلاوت بھی کرنی ہے ، ہم نے اپنے اَہْداف میں تِلاوت کو شامِل ہی نہیں کیا ہوتا۔ کاش! ہم تِلاوتِ قرآن کے شوقین بن جائیں....!

وہ معزَّزتھے زمانے میں مسلماں ہو کر       اور تم خوار ہوئے تارِکِ قرآں ہو کر

قرآن پاک کی تلاوت کے فضائل

* تلاوتِ قرآن اس  اُمَّت کی افضل عبادت ہے([1])*قرآنِ پاک کا ایک حرف پڑھنے پر 10 نیکیوں  کا ثواب ملتا ہے*جس گھر میں  قرآن پڑھا جاتا ہے وہ گھر اپنے رہنے والوں  پر کُشادہ ہوتا ہے*اس گھر کی بھلائی کثیر ہوتی ہے*اس گھر میں فِرشتے آتے


 

 



[1]...شعب الایمان ، جلد : 2 ، صفحہ : 354 ، حدیث : 2022۔