Imam Shafi Ke Ala Ausaf

Book Name:Imam Shafi Ke Ala Ausaf

فرمایا : اے نوجوان! اپنا وُضُو ٹھیک کرو ، اللہ پاک دُنیا و آخرت میں تجھ پر احسان فرمائے گا۔ امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه یہ کہہ کر آگے تشریف لے گئے ، اُس نوجوان نے عِلْم کی بات سُنی تو وُضُو مکمل کر کے امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کے پیچھے پیچھے حاضِر ہو گیا ، امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نے اس سے پوچھا : کیا کوئی کام ہے؟ نوجوان نے عرض کیا : جی ہاں! مجھے بھی عِلْم سکھا دیجئے۔ امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نے فرمایا : جان لے! * جس نے اللہ پاک کی معرفت حاصِل کر لی ، وہ نجات پا گیا * جس نے اپنے دِین کے معاملے میں خوف کیا ، وہ تباہی سے بچ گیا * جس نے دُنیا میں زُہْد اختیار کیا ، کل روزِ قیامت جب وہ اللہ پاک کی بارگاہ میں حاضِر ہو گا تو اس کی آنکھیں ٹھنڈی ہوں گی ، امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نے مزید فرمایا : جس شخص میں تین خوبیاں جمع ہو جائیں ، اس کا ایمان مکمل ہو جاتا ہے : : جو نیکی کا حکم دے اور خود بھی اس پر عمل کرے : جو بُرائی سے منع کرے اور خُود بھی اس سے باز رہے : جو حُدُودِ اِلٰہی کی حِفَاظت کرے۔ پھر فرمایا : دُنیا سے بےرغبت اور آخرت کا شوق رکھنے والے ہو جاؤ! اپنے ہر کام میں اللہ پاک سے سچ کا معاملہ کرو! اگر ایسا کرو تو نجات پانے والوں میں سے ہو جاؤ گے۔ ([1])

پیارے اسلامی بھائیو!یہ کیسی پیاری پیاری سبق آموز نصیحتیں ہیں ، اللہ پاک ہمیں ان نصیحتوں پر عَمَل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖنَ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ آلِهٖ وَ سَلَّم۔

اس ایمان افروز واقعہ سے سیرتِ امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه کا یہ پہلو نمایاں ہوتا ہے کہ امام شافعی رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه نیکی کی دعوت دینے کے بہت حرِیص تھے ، دیکھئے! آپ رَحْمَةُ اللّٰهِ عَلَیْه


 

 



[1]...احیاء علوم الدین ، کتاب العلم ، جلد : 1 ، صفحہ : 41۔