Book Name:Deeni Talib-e-'Ilm Par Kharch Kijiye

لیےوقف ہوتا ہے۔ (مرآۃ المناجیح ، ۱ / ۱۹۹)

                             سُبْحٰنَ اللہ! اے عاشقانِ  رسول! آپ نے سنا کہ نبیِ کریم   صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا مال دین کے لئے وقف تھا  ، بالخصوص دینی طالب علموں پر خرچ کرنا تو آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی عادت ِکریمہ تھی اور اپنی بیٹی سیدہ فاطمہ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہا کے لئے بھی  یہی پسند فرماتے تھے کہ وہ بھی اپنا مال راہ ِ دین میں خرچ  کریں۔

12دینی  کاموں میں سے ایک  دینی  کام “ مَدَنی مُذاکَرہ “

                             پیارے اسلامی بھائیو !پیارے آقا مدینے والے مصطفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے ہمیں بھی اپنا مال دینی طلبہ پر خرچ کرنا چاہئے اور مال کے ساتھ ساتھ اپنا وقت بھی دین کے کاموں میں صرف کرنا چاہئے ، اس کا ایک طریقہ یہ ہے کہ ذیلی حلقےکے 12دِینی  کاموں میں حصہ لیا جائے۔ ان کاموں میں سے ایک دِینی کام “ ہفتہ وارمدنی مذاکرہ “ بھی ہے۔ اس دِینی کام کےبےشُماردینی ودُنیوی فوائد ہیں ، * مدنی مذاکرے کی برکت سےگناہوں سےبچنے کاذِہن ملتا ہے۔ * مدنی مذاکرےکی برکت سےعلمِ دِین حاصل ہوتا ہے۔ * مدنی مذاکرے کی برکت سے دِینی  معلومات کے ساتھ اَخلاقی تربیت  بھی نصیب ہوتی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ! کئی اسلامی بھائی مَدَنی مُذاکرے کی بَرَکت سے اپنی گُناہوں بھری زِندگی سے توبہ کر چکے ہیں۔ آئیے!نِیَّت کرتے ہیں کہ ہم بھی ہر  ہفتے “ مَدَنی مُذاکرہ “ دیکھنے کو یقینی بنائیں گے اور دُوسر ے اسلامی بھائیوں کو بھی مَدَنی مُذاکرہ دیکھنے کی دعوت دیتے رہیں گے ، اِنْ شَآءَ اللہ ۔

                             آئیے!بَطورِتَرغِیْب ایک  مَدَنی بَہارسُنئےاور پابندی کےساتھمدنی مذاکرےمیں شرکت کی نِیَّت کیجئے ، چنانچہ