Book Name:Deeni Talib-e-'Ilm Par Kharch Kijiye
چاہئے۔ ان اخراجات میں اپنے مرحوم والدیاوالدہ یا دونوں کے ایصالِ ثواب کی بھی نیت کی جا سکتی ہے ، ماں باپ کے جیتے جی بھی تونیک اولادان کی خدمت کے لیے خرچ کرتی ہی ہے ، اے کاش!کہ ہم ماں باپ کے دُنیاسے جانے کے بعد بھی نیکی کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ خرچ کرکے اُن کواِیصالِ ثواب کرنے کی سعادت حاصل کرپائیں۔ یہ صدقۂ جاریہ بھی بنے گا اور اللہ نے چاہا تو دِین کی تقویت کا سبب بھی بنےگا۔ یہاں یہ بات بھی ذہن نشین فرما لیجئے کہ ہم ہوں یا نہ ہوں دین کا نظام قیامت تک چلتا رہے گااِنْ شَآءَ اللہ ، یہ ہمارے لیے سعادت کی بات ہے کہ اس میں ہمارا کتنا حصہ شامل ہوتاہے۔ یا ہم دوسروں سے رابطہ کر کے اپنے نامۂ اعمال میں کتنی نیکیاں لکھوا سکتے ہیں۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِین بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن
اسلامِک اِی بُک لائبریری کا تعارف
الحمد للہ! دعوتِ اسلامی کے آئی ، ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائل ایپلی کیشن جاری کی ہے : Islamic Ebook Library (اسلامِک اِی بُک لائبریری)۔ اس ایپلی کیشن کے ذریعے مکتبۃ المدینہ سے شائِع (Publish) ہونے والی کتابیں مفت ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہیں ، یہ ایپلی کیشن اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجئے ، خود بھی فائدہ اُٹھائیے اور دوسروں کو بھی ترغیب دلائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارےا سلامی بھائیو!بیان کواختتام کی طرف لاتے ہوئے سنّت کی فضیلت اور چندسنتیں اور آداب بیان کرنےکی سعادت حاصل کرتا ہوں ، تاجدارِ رِسالت ،