Book Name:Deeni Talib-e-'Ilm Par Kharch Kijiye
شہنشاہِ نُبوت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنت نشان ہےجس نےمیری سنّت سےمحبت کی اس نےمجھ سےمحبت کی اورجس نےمجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرےساتھ ہوگا۔ ([1])
سینہ تری سُنَّت کا مدینہ بنے آقا جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا
پیارے پیارے اسلامی بھائیو! آئیے! شیخِ طریقت ، امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادریدَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے رسالے “ 163مدنی پھول “ سے چلنے کی سنتیں اور آداب سنتے ہیں : * پارہ 15 سورۂ بنی اسرائیل کیآیت37میں اللہ پاک ارشاد فرمایا ہے :
وَ لَا تَمْشِ فِی الْاَرْضِ مَرَحًاۚ-اِنَّكَ لَنْ تَخْرِقَ الْاَرْضَ وَ لَنْ تَبْلُغَ الْجِبَالَ طُوْلًا(۳۷)
ترجَمۂ کنز الایمان : اور زمین میں اِتراتا نہ چل بے شک تُو ہر گز زمین نہ چیر ڈالے گا اور ہر گز بلندی میں پہاڑوں کو نہ پہنچےگا۔
* عاجزی و سادگی کے پیکر ، نبیِ رحمت صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرما یا : ایک شَخْص دو چادریں اَوڑھے ہوئے اِترا کر چل رہا تھا اور گھمنڈ میں تھا ، وہ زمین میں دھنسادیا گیا ، وہ قِیامت تک دھنستا ہی جائے گا۔ ([2])* اللہ پاک کی عطا سے غیب کی خبریں دینے والے