Book Name:Deeni Talib-e-'Ilm Par Kharch Kijiye
ص۶۹۵ ، بخاری ، کتاب الاعتصام بالکتاب والسنۃ باب ذکر النبی …الخ ، ۴ / ۵۱۵ ، حدیث : ۷۳۲۴)
دو عالم نہ کیوں ہو نثارِ صحابہ کہ ہے عرش منزل وقار ِ صحابہ
امیں ہیں یہ قرآن و دین ِ خدا کے مدارِ ہدیٰ اعتبارِ صحابہ
نمایاں ہے اسلام کے گلستاں میں ہر اک گل پہ رنگِ بہارِ صحابہ
صحابہ ہیں تاجِ رسالت کے لشکر رسولِ خدا تاجدارِ صحابہ
پسِ مرگ اے اعظمی ؔ یہ دعا ہے بنوں میں غبارِ مزارِ صحابہ
کراماتِ صحابہ ، ص ۳۰
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
سیِّدناابوہریرہ رَضِیَ اللہ عَنْہ کی بھوک کاذکر
حضرت سیِّدُناعامررَضِیَ اللہ عَنْہ سے مروی ہے کہ حضرت سیِّدُناابوہریرہ رَضِیَ اللہ عَنْہ نے فرمایا : میں اصحابِ صُفَّہ میں سے تھا۔ ایک دن میں نے روزہ رکھا۔ شام کے وقت پیٹ میں تکلیف کا احساس ہوا تو میں قضائے حاجت کے لئے چلا گیا۔ جب واپس آیا تو صُفّہ والے اپنا کھانا کھا چکے تھے۔ قریش کے مالدار لوگ صُفّہ والوں کے پاس کھانا بھیجا کرتے تھے۔ میں نے دریافت کیاکہ : آج کھانا کس کے ہاں سے آیا تھا؟ایک شخص نے بتایا : امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُناعمربن خطاب رَضِیَ اللہ عَنْہ کی طرف سے۔ میں امیرالمؤمنین حضرت سیِّدُنا عمر رَضِیَ اللہ عَنْہ کے پاس گیاتو آپ نماز کے بعد تسبیحات پڑھنے میں مصروف تھے۔ میں انتظار کرنے لگا۔ جب فارغ ہوئے تومیں نے قریب ہوکرعرض کی : مجھے کچھ پڑھا دیجئے اور میرا مقصدیہ تھاکہ مجھے کچھ کھانا کھلا دیں۔