Book Name:Deeni Talib-e-'Ilm Par Kharch Kijiye
کی دُھومیں مچانے میں کامیاب ہوجائیں ، اور طالبات دیگر اسلامی بہنوں اور اپنے محارم رشتہ داروں میں نیکی کی دعوت عام کرتی رہیں۔
تنظیمی اور اخلاقی تربیت کا نتیجہ ہے کہ جامعۃ المدینہ کے طلبۂ کرام مجلس کے دیے ہوئے جدول کے مطابق مدنی قافلوں میں سفرکی سعادت حاصل کرتے ہیں ، جامعۃ المدینہ کے اطراف میں 12 دینی کاموں کوعام کرنے کے لیے ذمّہ داریاں سنبھالتے ہیں اور اَلْحَمْدُ لِلّٰہ! جامعۃ المدینہ کے اساتذہ کرام و طلبۂ کرام اِمامت و خطابت کے فرائض بھی سرانجام دےرہے ہیں ، جن کی بدولت کثیر مسجدیں آباد ہیں۔ کئی اساتذہ وطلبہ “ جامعۃ المدینہ و مدرسۃ المدینہ آن لائن “ کے ذریعے دُنیا بھر کے عاشقانِ رسول کوبذریعہ انٹرنیٹ تعلیمِ قرآن اورعلمِ دِین کی روشنی سے منورکرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں ، کئی اساتذہ وطلبہ دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں اپنی دِینی خدمات پیش کر رہے ہیں۔
اِسی طرح جامعۃ المدینہ(گرلز)کی مُدرِّسات و طالبات(یعنی پڑھانے والی مَدَنِیَّہ اسلامی بہنیں اورطالبات) بھی دعوتِ اسلامی کے مختلف شعبہ جات میں ہونے والے مدنی کاموں میں حصّہ لینے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔ اسلامی بہنوں کی عالمی مجلس مشاورت کے تحت اسلامی بہنوں کے 8دِینی کاموں میں عملی طورپرشامل ہوکرنیکی کی دعوت کی دُھومیں مچانے کی کوشش کرتی ہیں۔ اَللّٰھُمّ زِدْ فَزِدْ ثُمَّ زِد۔ یعنی اے اللہ بڑھا اور بڑھا پھر بڑھا۔ (فیضانِ سُنّت ، صفحہ۵۸۹ ، ملتقطاً)
عالم نہیں بن سکے تو دوسروں کو بنائیں
یاد رکھئے!اس میں کوئی شک نہیں کہ عالم بننے کے بڑے فضائل ہیں ، اس میں کوئی