Book Name:Deeni Talib-e-'Ilm Par Kharch Kijiye

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!پڑھنے والوں کے ذریعے بے نمازیوں تک نمازکی دعوت پہنچ رہی ہے ، قرآنِ پاک کی تعلیم سے ناواقف لوگوں میں محبتِ قرآن عام کی جارہی ہے ، قرآن سیکھنے سکھانے کا جذبہ دیا جارہاہے۔ یہ اُمّت کے رہنماکبھی امامت کے مُصلّےکے ذریعے توکبھی منبرکے ذریعے ، کبھی تدریس کے منصب پرفائز رہ کرتوکبھی تصنیف کے میدان میں اپنے قلم کے  ذریعے نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں مصروف ہیں ، ایسے اِدارے کے ساتھ تعاون کرنا گویا اپنے معاشرے میں دینی نظام کی ترقی اور مضبوطی کا ضامن ہے۔ اپنے صدقات ، خیرات ، زکوٰۃ  اورعُشْر وغیرہ کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ کے ساتھ بھرپور تعاون کیجئے ۔

دینی و اخلاقی تربیت

اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کے جامعات المدینہ اور مدارس المدینہ  میں پڑھنے والوں اور والیوں کی دِینی  و اخلاقی تربیت پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔ اس  کے لیے نمازِ پنجگانہ کے علاوہ دیگر نوافل مثلاًصلوٰۃ التّوبہ ، تہجّد ، اشراق اور چاشت کی نمازوں کا اہتمام کرنیےکی ترغیب دلائی جاتی ہے ، مختلف مواقع پر بیانات کا سلسلہ  رکھا جاتا ہے جس میں کبھی والدین کا ادب و احترام کرنے اور حُسنِ سلوک سے پیش آنے  کی ترغیب دی جاتی ہے ، کبھی جھوٹ ، غیبت ، چغلی ، حسد ، تکبر وغیرہ جیسے باطنی امراض سے نفرت دلائی جاتی ہے۔ اسی طرح ان طلبا وطالبات کی تنظیمی تربیت پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے ، تاکہ دورانِ تعلیم اور درسِ نظامی سے فارغ ہونے کے بعد طلبائےکرام ، اسلامی بھائیوں اور اپنے گھر والوں میں دعوتِ اسلامی کے طریقِ کار کے مطابق نیکی کی دعوت