Book Name:Deeni Talib-e-'Ilm Par Kharch Kijiye

پڑھنےوالیوں کی تعداد تقریباً88502(88 ہزار502) ہے ۔

                              2000ء سے2021ء تک تقریباً 6809 (6ہزار809)مدنی علمائے کرام درسِ نظامی مکمل کرچکے ہیں ، جبکہ تقریباً9308 (9ہزار308)اسلامی بہنیں درسِ نظامی اور فیضانِ شریعت کورس مکمل کرنے کی سعادت حاصل کرچکی ہیں۔

                             اَلْحَمْدُلِلّٰہ! اس وقت  5006(5 ہزار6) مدارس المدینہ(بوائز ، گرلز)قائم ہوچکے ہیں ، جن میں پڑھنے والوں اورپڑھنےوالیوں کی تعدادتقریباً230552(2لاکھ 30 ہزار552)ہے۔ اب تک تقریباً386354(3لاکھ86 ہزار354)نے حفظِ قرآن اور ناظرہ قرآن پڑھنے کی سعادت حاصل کی ہے۔

                             دعوتِ اسلامی کے ان اہم ترین صرف 2شعبوں  کا سالانہ خرچ اربوں روپے میں ہے ، جس کو پوراکرنے کے لیے  عاشقانِ رسول اپنا حصّہ شامل کرتے ہیں ، اللہ کرے کہ ہم بھی ان کی فہرست میں شامل ہو جائیں ، ہرکوئی اپنی مالی حیثیّت کے مطابق غورکرلے کہ وہ اپنی طرف سے کتناحصہ شامل کرسکتاہے۔

جامعات المدینہ و مدارس المدینہ کے ساتھ تعاون کی اہمیت

                             ابھی ہم نے سنا کہ ہمارے اسلاف دین ِاسلام کیلئے خرچ کرنے کی کیسی کوششیں فرماتے تھے ، اور پھر خاص طور پر دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ یعنی ایسے ادارے کے ساتھ تعاون کرنا جہاں اُمّت کے رہنما یعنی علماء تیار ہوتے ہوں ، یہ گویاایسے ہے جیسے دِین کو مضبوط کرنا۔

                             دعوتِ اسلامی کے جامعۃ المدینہ میں جہاں فیضانِ علمِ دین عام ہورہاہے ، وہیں