Book Name:Deeni Talib-e-'Ilm Par Kharch Kijiye

نے آگے کئی شاگرد پیدا کئے اور اس طرح پھر آگے یہ سلسلہ چل نکلا اور آج تک جاری و ساری ہے اور اِنْ شَآءَ اللہ قیامت تک جاری و ساری رہے گا۔ سوچا جائےتو یہ سارا فیضان حضرت امامِ اعظم رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کا ہے اور اس سارے ثواب کے حق دار وہ بھی ہیں اس لیے کہ انہوں نے حضرت امام ابویوسف رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کو علمِ دین کی روشنی سے منوربھی فرمایا اور ان پر اپنا مال بھی خرچ کیا۔

اعلی حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  کا طلبہ پر خرچ کا انداز

               پیارے اسلامی بھائیو! اعلیٰ حضرت ، اِمامِ اہلسنّت مولانا شاہ اِمام احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِکی عادتِ مبارکہ  تھی کہ آپ علم دین حاصل کرنے والے طالبعلموں پر خوب خرچ فرماتے اور خوش ہوتے ، آپ  طلبہ پر بہت شفیق وکریم تھے ، خوشیوں کے موقعوں پر ، عید کے دنوں میں ان کے لئے نئے نئے کپڑے بنواتےاور طرح طرح کے کھانے بنوا کر کھلاتے ، عرب طلبہ کے لئے عربی کھانا ، روسی طلبہ کے لئے روسی کھانا ، بنگالی طلبہ کے لئے بنگالی کھاناالغرض جن طلبہ کو جو کھانا مرغوب(پسند ) ہوتا وہ پکوا کر اس کو کھلاتے اور خوش ہوتے۔ (سوانح اعلی حضرت ، ص۱۴۶ملخصا)   

                             اَلْحَمْدُ لِلّٰہدعوتِ اسلامی بھی جامعات المدینہ کے طلبۂ کرام  کے  لئے کھانے کا بہترین اہتمام کرتی ہے ، بلکہ طلبا  کی  ہر طرح کی سہولیات کا خیال رکھا جاتا ہے ، لہٰذا اس کارِ خیر میں بھی دعوتِ اسلامی کے  ساتھ بھر پور تعاون فرمایئے۔

ہمیں کہاں خرچ کرنا چاہیے؟

                             اے عاشقانِ رسول! اس واقعے میں ہمارے لیے نصیحت کے کئی مدنی پھول