Book Name:Deeni Talib-e-'Ilm Par Kharch Kijiye

لیکن ان کو یہ شرف ضرورحاصل تھا کہ یہ اصحابِ صُفّہ رسولِ کریم ، رءوفٌ رّحیم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے بڑے مُقَرَّب تھے ، آقا کریم عَلَیْہِ السَّلَامان سے بڑی محبت فرماتے۔ ہمارے میٹھے میٹھے آقا ، مکی مدنی مصطفےٰ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کے پاس جب کوئی تحفہ ، صدقہ یا مالِ غنیمت آتا تو آپ اس میں سے اصحابِ صُفّہ پر خرچ کرتے۔  احادیث میں آیا ہے کہ آپ  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  دوسرے صحابہ کو ترغیب دلاتے کہ وہ اصحابِِ صُفّہ کو کھانا کھلائیں  اور ان پر خرچ کریں۔ ان میں سے بعض کے خرچ کے کفیل خود آقا کریم عَلَیْہِ السَّلَامتھے۔ (مرآۃ المناجیح ، ۷ / ۳۵)

               پیارے اسلامی بھائیو! آپ نے  ملاحظہ فرمایا کہ اصحابِ صُفّہ کو آقا کریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ    کا خاص قُرب حاصل تھا ، آپ ان پر شفقتوں کا سایہ دراز فرماتے۔ اسی طرح پیارے صحابہ کرام رِضْوَانُ اللہِ عَلَیْھِم اَجْمَعِیْن بھی اصحابِ صُفَّہ کا خاص خیال رکھتے اور ان کی حاجتوں کو پورا کرتے ، آیئے اس کی ایک جھلک ملاحظہ فرمایئے : چنانچہ وہ ستّر (70) صحابہ کرام (عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان)  جو بہترین قاری بھی تھے ، ان کے بارے میں آتا ہے کہ یہ حضرات دن کو لکڑیاں جمع کرکے فروخت کرتے اوراس سے حاصل ہونے والی آمدنی سے جذبہ خیر خواہی اور بھائی چارہ کے تحت اصحابِ صُفّہ کے لئے کھانا تیار کرتے اور ان کو کھلاتے تھے  اور رات عبادت میں گزارتے۔ ( مرآۃ المناجیح ، ۲ / ۲۸۴)

اصحابِ صُفّہ کا علم دین سیکھنا

اے عاشقانِ رسول!اللہ پاک کےا ٓخری نبی ، مکی مدنی  صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   اصحابِ صُفّہ کو اپنے ساتھ کھانے میں شریک فرمانے کی کوشش فرماتے۔ اس حُسنِ