Book Name:Sultan ul Hind Khawaja Ghareeb Nawaz
ہی آگ نے حکم کی تعمیل کی اور اسی وقت ٹھنڈی ہو گئی۔
خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی کرامت دیکھ کر آگ کی پوجا کرنے والوں کے دِل روشن ہو گئے ، دِل میں نورِ ایمان جگمگا اُٹھا اور وہ فوراً ہی کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئے ، خواجہ صاحب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے انہیں اپنی صحبت وخدمت سے نوازا ، سُبْحٰنَ اللہ! خواجہ صاحب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی صحبت کا فیضان دیکھئے! اللہ پاک نے ان سات کے سات کو وِلایَت کے بلند درجے پر فائِز فرمایا۔ ([1])
اپنی منزل سے کبھی بھی وہ بھٹک سکتا نہیں جس کے تم ہو رہنما خواجہ پیا خواجہ پیا
اِستقامت مذہبِ اسلام پر مل جائے کاش ہاتھ اُٹھا کر کر دُعا خواجہ پیا خواجہ پیا([2])
رہبرِکاملاں غریب نواز غریب نواز ہادئِ گمراہاں غریب نواز غریب نواز
مُصْلِح عاصیاں غریب نواز غریب نواز حامئِ بے کساں غریب نواز غریب نواز
خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا مختصر تعارُف
پیارے اسلامی بھائیو! خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ چھٹی صدی ہجری کی بڑی بلند رُتبہ شخصیت ہیں ، آپ 537 ہجری کو سجستان کے علاقے “ سنجر “ میں پیدا ہوئے ، اسی نسبت سے آپ کو “ سنجری “ کہا جاتا ہے۔ ([3]) خواجہ صاحب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کا نامِ : پاک حَسَن اور مُعِیْنُ الدِّیْن ، غریب نواز ، سلطان الہند ، وارثُ النبی ، عطائے رسول وغیرہ مشہور القاب ہیں۔ الحمد للہ! ہمارے خواجہ صاحب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نجیب الطَرَفَین ہیں یعنی والِد اور والدہ دونوں کی