Book Name:Sultan ul Hind Khawaja Ghareeb Nawaz
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ ط
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ : میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
پیارے اسلامی بھائیو! مَسْجِد اللہ پاک کا گھر ہے۔ یہاں بکثرت آیا کیجئے اور جب بھی مسجد میں حاضِری کی سَعَادت ملے ، یاد کر کے اعتکاف کی نیت بھی لازمی کر لیا کیجئے ، بَسْ ذرا سی توجہ کی ضرورت ہے ، ان شآء اللہ! ڈھیروں ثواب ہاتھ آئے گا۔ یاد رکھئے! مسجد میں کھانا ، پینا ، سونا ، سحری افطاری کرنا ، دَم کیا ہواپانی پینا وغیرہ شرعاً جائِز نہیں ، اعتکاف کی نیت کر لیں گے تو یہ کام بھی جائِز ہو جائیں گے۔ خیال رہے! محض کھانے ، پینے ، سونے وغیرہ کے لئے اعتکاف کی نیت کرنا دُرُست نہیں ، اعتکاف کی نیت اللہ پاک کی رِضا کے لئے ہونی چاہئے ، بالفرض آپ مسجد میں موجود ہیں ، کھانا وغیرہ آ گیا یا سونے کا ارادہ بن گیا تو اللہ پاک کی رضا کے لئے اعتکاف کی نیت کیجئے ، کچھ دیر ذِکْرُ اللہ کیجئے ، اب چاہیں تو کھا ، پی یا سو سکتے ہیں۔
دِن اور رات کے گُنَاہ معاف کروانے کا نسخہ
اللہ کے پیارے حبیب ، دلوں کے طبیب صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم نے ارشاد فرمایا : جو بندہ محبت اور شوق کے ساتھ 3 مرتبہ دن میں اور 3 مَرتبہ رات کو مجھ پر درودِ پاک پڑھے ، اللہ پاک پر حق ہے کہ اس کے اُس دِن اور اُس رات کے گُنَاہ مُعَاف فرما دے۔ ([1])
اے عاشقانِ رسول! اگر ہم تھوڑی سی توجہ کریں تو کتنی آسانی سے گُنَاہ بخشوائے جا