Book Name:Sultan ul Hind Khawaja Ghareeb Nawaz

سب کے لئے خواجہ غریب نواز  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کا آستانہ دِل کی تسکین اور رُوح کی کشش کا گہوارہ رہا ہے ، مُسْلِم بادشاہوں سے لے کر ، برطانوی حکمرانوں تک سب نے خواجہ صاحب  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کی عظمت کے سامنے عقیدت سے گردن جھکائی ہے۔ 1902 کی بات ہے ، بَرِّصغیر  پاک وہند پر انگریزوں کی حکومت تھی ، بِرٹش گورنمنٹ کی طرف سے لارڈ کَرْزَن ہند کا وائِس رائے تھا ، یہ ایک روز اجمیر شریف حاضِر ہوا ، دربارِ خواجہ پر اس نے عجیب منظر دیکھا ، امیر وغریب ، شاہ وگدا سب بارگاہِ خواجہ میں عقیدت سے گردن جھکائے ہیں ، یہ منظر دیکھ کر اس نے اپنی حکومت کو خط لکھا اور اس میں تاریخی جملہ کہا ، لکھا : “ میں نے ہند میں ایک قبر کو شہنشاہی کرتے دیکھا ہے۔ “ ([1])

دیکھو تو سخاوت میں کیا شان ہے خواجہ کی       کھاتے ہیں شہنشاہ بھی ٹکڑا میرے خواجہ کا

نظروں میں نہیں بھائی ، کونین کی سلطانی        شاہوں سے بھی افضل ہے ، منگتا میرے خواجہ کا

دربارِ خواجہ میں بادشاہوں کی حاضریاں

خواجہ غریب نواز  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  جب ہند تشریف لائے ، اس وقت یہاں پِرتَھوی راج چوہان حکومت کر رہا تھا ، اس نے خواجہ غریب نواز  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کی بہت مخالفت کی اور طرح طرح سے تبلیغِ دین کی راہ میں روڑے اٹکانے کی کوشش کرتا رہا ، اس بدانجام نے خواجہ صاحب  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کو معاذ اللہ! قتل کرنے کی بھی کوشش کی مگر ناکام رہا ، الحمد للہ! خواجہ صاحب  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کا عزم پختہ تھا ، تبلیغِ دین کے لئے آپ پُر جوش تھے ، پرتھوی راج چوہان کی طرف سے ہزار رُکاوٹوں کے باوُجود آپ دین کی تبلیغ فرماتے رہے ، آپ نے


 

 



[1]...ہند کے راجہ ، صفحہ : 29۔