Book Name:Sultan ul Hind Khawaja Ghareeb Nawaz

الْجنَّة جس  نے میری سُنّت سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے مجھ سے محبت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔ ([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!         جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا

 “ دُعا میں گِڑگِڑانا “ سُنَّت ہے

دو ۲فرامینِ مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : (1) : قبولیت کا یقین رکھ کر دُعا مانگو! بے شک اللہ پاک غافِل دِل سے مانگی گئی دُعا پوری نہیں فرماتا۔ ([2]) (2) : اللہ پاک دُعامیں گِڑگِڑانے والوں کو دوست رکھتا ہے۔ ([3])

اے عاشقانِ رسول!دُعا میں گِڑگِڑانا سُنَّت ہے۔ امام غزالی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  ہمیشہ اللہ پاک سے دُعا کرنے والے اور دُعا میں کثرت سے گڑگڑانے والے تھے۔

پیارے اسلامی بھائیو! *دُعا میں گِڑگِڑانے سے مراد جلد پوری ہوتی ہے ، اعلیٰ حضرت کے والِد ، مولانا نقی علی خان  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  دُعا کا اَدَب بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں : آنسو ٹپکنے میں کوشش کرے ، اگرچہ ایک ہی قطرہ ہو کہ قبولیت کی دلیل ہے ، رونا نہ آئے تو رونے کا سا منہ بنائے کہ نیکوں کی صُورت بھی نیک ہے۔ ([4]) *دُعا میں گِڑگِڑانے سے دِل کو سکون ملتا اور زَنگ دُور ہوتا ہے *دُعا میں گِڑگِڑانے سے بندے کا اللہ پاک کے


 

 



[1]...مشکوٰۃ ، ایمان کی کتاب ، کتاب وسُنت کو مضبوط تھامنے کا باب ، جلد : 1 ، صفحہ : 55 ، حدیث : 175۔

[2]...ترمذی ، کتاب : دعوات ، صفحہ : 799 ، حدیث : 3478۔

[3]...شُعَبُ الْاِیْمان ، باب : اللہ پاک سے اُمِّیْد رکھنا ، جلد : 2 ، صفحہ : 38 ، حدیث : 1108۔

[4]...فضائِلِ دُعا ، صفحہ : 81۔