Book Name:Sultan ul Hind Khawaja Ghareeb Nawaz

کی ، اُس نے مجھے خوش کیا ، جس نے مجھے خوش کیا ، اس نے اللہ پاک کو خوش کیا اور جس نے اللہ پاک کو خوش کیا ، اللہ پاک اسے جنت میں داخِل فرمائے گا۔ ([1])  

خواجہ غریب نواز  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے چند ملفوظات

پیارے اسلامی بھائیو! خواجہ غریب نواز  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  بہت بڑے عالم دِین تھے اور دوسروں کو عِلْمِ دین سکھایا بھی کرتے تھے ، اَکْثَر خانقاہ شریف میں لوگوں کا اجتماع ہوتا ، آپ عموماً قرآن وحدیث ، فقہ ، تصوف وطریقت اور اخلاقیات کے موضوع پر دَرْس دیا کرتے تھے ، خواجہ غریب نواز  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  مُرِیْدِین کو نماز کی بہت تاکید فرمایا کرتے تھے ، چنانچہ خواجہ غریب نواز  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کے خلیفہ اور مریدِ خاص خواجہ بختیار کاکی  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : مجھے بُدھ کے روز پیر ومُرشِد کی بارگاہ میں حاضِری کا شِرْف حاصِل ہوا ، سمر قند کے 6 درویش حاضِرِ خدمت تھے ، مولانا بخاری بھی حاضِر تھے ، پھر شیخ اُحُدُ الدِّین کِرمانی بھی آ کر بیٹھ گئے ، خواجہ غریب نواز  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  نے فرمایا : وہ کیسے مسلمان ہیں جو نماز وقت پر ادا نہیں کرتے اور اس قدر دَیْر کرتے ہیں کہ وقت گُزر جاتا ہے ، ان کی مسلمانی پر 20 ہزار افسوس! جو اللہ پاک کی بندگی میں کوتاہی کرتے ہیں ، پھر فرمایا : میرا گزر ایسے شہر سے ہوا جہاں یہ رسم تھی کہ لوگ وقت سے پہلے نماز کے لئے تیار ہو جاتے تھے ، میں نے پوچھا : تم سب وقت سے پہلے ہی تیار ہو جاتے ہو ، اس میں کیا حکمت ہے؟  لوگوں نے کہا : سبب یہی ہے کہ جب وقت ہو فوراً نماز ادا کر لیں ، جب تیار نہ ہوں گے تو شاید وقت گزر جائے پھر یہ منہ نبی کریم  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  کو کس طرح دکھا سکیں گے؟


 

 



[1]...شعب الایمان ، باب فی التعاون علی البر والتقوی ، جلد : 6 ، صفحہ : 115 ، حدیث : 7653ملتقطًا ۔