Book Name:Sultan ul Hind Khawaja Ghareeb Nawaz

گا تو گھر بھی قائم ہو گاجب ستون نکل جائے گا تو چھت فوراً گِر پڑے گی چونکہ اسلام اور دین کے لئے نماز ستون کے قائِم مقام ہے ، جب نماز کے فرائض ، سنتوں ، رکوع اور سجدے میں خلل آئے گا تو حقیقتِ اسلام اور دین خراب ہو جائیں گے۔ ([1])

اَوْقاتِ نماز موبائل ایپلی کیشن :

پیارے اسلامی بھائیو! دیکھا آپ نے! نماز میں کوتاہی کرنا ، نماز کے اَوْقات سے غفلت برتنا کیسا سخت گُنَاہ ہے ، ایک روایَت میں ہے : اللہ پاک کی بارگاہ میں سب بندوں سے زیادہ عظمت والے وہ مسلمان ہیں جو نماز کے وقت کا خیال رکھتے ہیں۔ اعلیٰ حضرت ، امامِ اہلسنت  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  فرماتے ہیں : وَقْت پہچاننا (یعنی نماز ، روزے وغیرہ کے اَوْقات کی معلومات رکھنا) تو ہر مسلمان پر فرضِ عین (یعنی ہر عاقل وبالغ مسلمان پر ضروری) ہے۔

آج کل ترقی کا دَور ہے ، اب اوقات کی معلومات زیادہ مشکل نہیں رہی ، الحمد للہ! عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام “ مجلسِ توقیت “ گزشتہ کئی سالوں سے اعلیٰ حضرت ، امام احمد رضا خان  رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ  کی تحقیق کے مُطَابق دُنیا بھر کے مسلمانوں کی درست اوقاتِ نماز و سمتِ قبلہ سے متعلق رہنمائی کے لئے کوشاں ہے اور ماشَآءَ اللہ! دَعْوتِ اسلامی کی مجلس توقیت و مجلس آئی ٹی کی مشترکہ کوشش سے Prayer Times (اوقاتِ نماز) نام سے موبائل ایپلی کیشن بھی تیار کی جا چکی ہے ، یہ ایپلی کیشن Android اور IOS دونوں طرح کی ڈیوائسز پر موجود ہے۔  اس ایپلی کیشن کے ذریعے دُنیا بھر میں کسی بھی مقام کے اَوْقات اور سَمْتِ قبلہ معلوم کئے جا سکتے ہیں ، اس کے عِلاوہ پانچوں نمازوں


 

 



[1]...دلیل الْعَارِفین ، صفحہ : 11۔