Book Name:Sultan ul Hind Khawaja Ghareeb Nawaz

فَاَحَبُّہُم اِلَی اللہِ اَنْفَعُہُم لِعَیَالِہٖ تَو اللہ پاک کا زیادہ پسندیدہ وہ ہے جو اللہ پاک کی عیال کو زیادہ نفع پہنچاتا ہے۔ ([1])

 (2) : ایک حدیثِ پاک میں فرمایا :  جو کسی غمگین کی مدد کرے ، اللہ پاک اس کے لئے 73 مغفرتیں لکھتا ہے ، ان میں سے ایک مغفرت سے اس کے تمام کام دُرست ہو جاتے ہیں اور بقیہ 72 مغفرتیں روزِ قیامت اس کے درجات ہیں۔ ([2])

(3) : حضرت اَنَس بن مالِک  رَضِیَ اللہُ عَنْہ  فرماتے ہیں : غریب پرور نبی ، رسولِ ہاشِمی  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے اُمُّ المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ  رَضِیَ اللہُ عنہا  کو مخاطَب کر کے فرمایا : یا عائشۃ  اَحِبِّی الْمَسَاکِیْنَ وَ قَرِّبِیہِمْ اے عائشہ! مسکینوں سے محبت کرو! انہیں اپنے قریب رکھو! فَاِنَّ اللہَ یُقَرِّبُکِ یَوْمَ الْقِیَامۃِ اللہ پاک روزِ قیامت تمہیں اپنے قرب سے نوازے گا۔ ([3])

حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلام نے غریبوں کا ساتھ نہ چھوڑا

پیارے اسلامی بھائیو! غریبوں کی دِل جُوئی کے لئے ان کے پاس بیٹھنا انبیائے کرام  علیہم السَّلام  کی سُنّت ہے۔ ایک مرتبہ کافِروں نے حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلام سے کہا : آپ کے پاس غریب ومسکین لوگ بیٹھتے ہیں ، انہیں اپنی مجلس سے نکال دیجئے تاکہ ہم آپ کے پاس آئیں اور آپ کی بات مانیں۔ اس پر حضرت نوح عَلَیْہِ السَّلام نے جو جواب دیا ، اللہ پاک نے اسے قرآنِ کریم میں یوں ذِکْر فرمایا ہے :

وَ مَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الْمُؤْمِنِیْنَۚ(۱۱۴)

ترجمہ کنز الایمان : اور میں مسلمانوں کو دُور


 

 



[1]...جامع صغیر ، صفحہ : 251 ، حدیث : 4135۔

[2]...شعب الایمان ، باب فی التعاون علی البر والتقوی ، جلد : 6 ، صفحہ : 120 ، حدیث : 7670۔

[3]...ترمذی ، کتاب الزہد ، باب ما جاء ان فقراء...الخ ، صفحہ : 562 ، حدیث : 2352۔