Book Name:Sultan ul Hind Khawaja Ghareeb Nawaz

کے اَوْقات کے ماہانہ ٹائم ٹیبل ، اَذْکار (روحانی علاج) ،  مدنی چینل ریڈیو ، نماز کے وقت آٹو پر موبائل سائلنٹ کرنے کی سہولت اور اسلامی کیلنڈر بھی موجود ہے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام : مدنی قافلہ

پیارے اسلامی بھائیو! دُنیا اور آخرت کی بھلائیاں پانے ، نمازوں کے پابند بننے ، اپنی اور دوسروں کی اِصْلَاح کی کوشش کرکے ثواب کا ذخیرہ جمع کرنے کے لئے عاشقان رسول کی دینی تحریک دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اور جتنا ہو سکے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں عملاً حِصَّہ لیجئے۔ دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں میں ایک کام ہے : مدنی قافلہ۔ الحمد للہ! دِیْن کی تبلیغ کے لئے ، دُنیا بھر میں سُنتوں کا ڈنکا بجانے کے لئے ، خود نمازوں کی پابندی کرنے اور دوسروں کو نمازوں کا عادِی بنانے کے لئے دعوتِ اسلامی کے تحت ہر ماہ ہزاروں اسلامی بھائی مدنی قافلوں میں سَفَر کرتے اور مختلف علاقوں میں جا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سَعَادَت حاصِل کرتے ہیں ، آپ بھی ہمت کیجئے ، اللہ پاک کے دِین کو وقت دیجئے ، اللہ کریم نے ہم پر کیسے کیسے انعام فرمائے ، ہمیں  سانسیں عطا کیں ، روزانہ ہمیں رزق عطا فرماتا ہے ، ہماری مشکلات حَل فرماتا ہے ، ہمیں ہاتھ پیر دئیے ، ناک ، کان ، آنکھ ، زبان کی نعمت عطا فرمائی ، اُسی رَحْمٰن ورَحِیْم مالک کے اَحْکَام پر عَمَل کیجئے ، اس کے دِین کو دُنیا بھر میں پھیلانے کے لئے وقت نکالئے اور اس نیک مقصد کے لئے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے ، ان شآء اللہ! دُنیا اور آخرت کی ڈھیروں بھلائیاں نصیب ہوں گی۔ آئیے! تَرْغیب کے لئے مدنی قافلے کی ایک مدنی بہار سنئے!