Book Name:Sultan ul Hind Khawaja Ghareeb Nawaz
بانٹنے ، ان کی مشکلات حل کرنے ، ان کے ساتھ شریکِ غم ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کے مریدِ خاص خواجہ بختیار کاکی رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ فرماتے ہیں : میں ایک عرصے تک خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت بابرکت میں حاضِر رہا ، اس دوران میں نے کبھی کسی فقیر کو آپ کے دربار سے خالی ہاتھ جاتے نہیں دیکھا۔
خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خانقاہ شریف میں روزانہ لنگر تیار کیا جاتا ، شہر کے تمام غریب ومسکین آتے اور جِی بھر کر کھایا کرتے تھے۔ لنگر خانے کا خادِم آپ کی خدمت میں حاضِر ہوتا ، لنگر خانے کے خرچ کا مطالبہ کرتا ، آپ مصلے کا ایک کونہ اُٹھا دیتے اور فرماتے : آج کے خرچ کے لئے جتنا ضرورت ہو ، لے لو ، خادِم روزانہ کی ضرورت کے مطابق رقم لے لیتا اور لنگر خانے کا انتظام چلایا کرتا تھا۔ ([1]) اس کے عِلاوہ خواجہ صاحب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے شہر کے درویشوں کے لئے وظیفہ بھی مقرر کیا تھا جو معمول کے مطابق تمام درویشوں تک پہنچا دیا جاتا تھا۔ ([2])
کیا فیض رَسَاں خواجہ دربار تمہارا ہے دُنیا نے یہیں آکر ، دامن کو پسارا ہے
رَحْمَت کی گھٹا بَن کر برسا جو غریبوں پر اَجمیر میں اِکْ ایسا اللہ کا پیارا ہے
خواجہ صاحب رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ نے کسان کی مدد فرمائی
ایک مرتبہ ایک کِسَان خواجہ غریب نواز رَحمۃُ اللہِ عَلَیْہ کی خدمت میں حاضِر ہوا اَور عرض