Book Name:Sultan ul Hind Khawaja Ghareeb Nawaz
سکتے ہیں ، مثلاً صبح نمازِ فجر باجماعت ادا کریں ، سَر جھکائیں ، آنکھیں بَنْد کریں اور سبز سبز گنبد کا تَصَوُّر باندھ کر 3 مرتبہ درودِ پاک پڑھ لیں ، اسی طرح رات کو سوتے وقت خواہ بستر ہی پر قبلہ رُو بیٹھ کر ، سر جھکائیں ، آنکھیں بند کریں اور پیارے پیارے گنبدِ خضراء کا تَصَوُّر باندھ کر 3 مرتبہ دُرودِ پاک پڑھ لیں ، ان شآء اللہ اس دِن اور اُس رات کے گُنَاہ مُعَاف ہو جائیں گے ، خیال رہے! کبیرہ گُنَاہ سچی توبہ سے مُعَاف ہوتے ہیں ، یونہی قضا نمازیں ، قضا روزے ، بندوں کے مالِی ، جسمانی حقوق ذِمّے پر ہوں تو ان کی ادائیگی بھی لازمی ہے۔
وہ تَو نہایت سستا سودا ، بیچ رہے ہیں جنت کا
ہم مفلس کیا مول چکائیں ، اپنا ہاتھ ہی خالی ہے([1])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
فرمانِ مصطفےٰ صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم : اَفْضَلُ الْعَمَلِ اَلنِّيَّةُ الصَّادِقَةُ سچی نیت سب سے اَفْضَل عَمَل ہے۔ ([2]) اے عاشقانِ رسول! ہر کام سے پہلے اچھی اچھی نیتیں کرنے کی عادَت بنائیے کہ اچھی نیت بندے کو جنَّت میں داخِل کر دیتی ہے۔ بیان سننے سے پہلے بھی اچھی اچھی نیتیں کر لیجئے! مثلاًنیت کیجئے! *عِلْم سیکھنے کے لئے پورا بیان سُنوں گا *بااَدب بیٹھوں گا *دورانِ بیان سُستی سے بچوں گا *اپنی اِصْلاح کے لئے بیان سُنوں گا *جو سُنوں گا دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد