Sultan ul Hind Khawaja Ghareeb Nawaz

Book Name:Sultan ul Hind Khawaja Ghareeb Nawaz

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! ماہِ رَجَبُ الْمُرَجَّبْ اپنی برکتیں لُٹا رہا ہے ، رَجَبْ اسلامی سال کا ساتواں مہینہ ہے ، اللہ کے آخری نبی ، رسولِ ہاشِمی  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے فرمایا : اِنَّ الرَّجَبَ شَہْرُ اللہ بے شک رجب اللہ پاک کا مہینہ ہے۔ ([1]) ہمارے پیارے آقا ، مدینے والے مصطفےٰ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  ماہِ رجب میں دُعا فرمایا کرتے تھے : اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا  فِی رَجَبٍ وَشَعْبَانَ وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ اے اللہ پاک! ہمارے لئے رجب اور شعبان میں برکت عطا فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا۔ ([2]) صُوفیائے کرام فرماتے ہیں : رجب بیج بونے کا مہینہ ہے اور شعبان آنسو بہا کر پانی لگانے کا مہینہ ہے اور رمضان فصل کاٹنے کا مہینہ ہے۔ ([3])

اے جنت کے طلب گارو! بیج بونے کا مہینہ تشریف لے آیا ، خوب عِبَادت کا بیج بَو لیجئے ، ذِکْر ودَرُوْد کی کثرت کیجئے ، نمازوں کی پابندی کیجئے ، تہجد ، اشراق چاشت ، اَوَّابین وغیرہ نفل نمازیں بھی پڑھئے ، قرآنِ کریم کی خوب خوب تلاوت کیجئے ، عِلْمِ دین سیکھئے ، مدنی قافلوں میں سَفَر کیجئے ، اجتماعات میں شرکت کیجئے ، دینی کاموں کی دُھومیں مچائیے اور نفل روزے بھی رکھئے۔ سردارِ مکہ ، شاہِ مدینہ  صَلّی اللہُ عَلَیْہ وآلِہ وسَلَّم  نے فرمایا : رجب کے پہلے دِن کا روزہ 3 سال کا کَفَّارہ ہے ، دوسرے دِن کا روزہ 2 سال کا کَفَّارہ ہے ، تیسرے دِن کا روزہ ایک سال کا کَفَّارہ ہے ، اس کے بعد رجب کے ہر دِن کا روزہ ایک ماہ کا کَفَّارہ ہے۔ ([4]) 

پیارے اسلامی بھائیو! رَجَبْ شریف میں خواجۂ اجمیر ، عطائے رسول ، وارِثِ رسول ، سلطان الہند ، حضرت خواجہ مُعِیْنُ الدِّیْن حَسَن سَنْجَری چشتی اجمیری المعروف خواجہ غریب


 

 



[1]...شعب الایمان ، باب فی الصیام ، جلد : 3 ، صفحہ : 369 ، حدیث : 3804۔

[2]...معجم الاَوْسَط ، جلد : 3 ، صفحہ : 85 ، حدیث : 3939۔

[3]...لطائفُ الْمَعَارِف ، وظیفہ شہر رجب ، صفحہ : 170۔

[4]...جَامِعْ صَغِیر ، صفحہ : 311 ، حدیث : 5051۔