Book Name:Ghareeb Faiday Main Hai

وَسَلَّم  کئی کئی روزتک پیٹ بھرکر کھانا تناول نہ  فرماتے ، بلکہ مبارک پیٹ پر پتھر باندھتے تھے ، پورا پورامہینا آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےمکان ِعالی شان کے(چُولہے میں)آگ نہ جلتی تھی ، چندکھجوروں اور پانی پر گزارا فرماتے تھے ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

 صحابَۂ کرام  کا فقر

                             اےعاشقانِ رسول!آپ نے سُنا کہ ہمارے پیارےآقا  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم   نے اپنی ذات کےلئےفقر وغربت کو پسندفرمایا ، اسی طرحآپ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی صحبت سےفیض پانے والےصحابَۂ کرام  عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  نےبھی اپنی مُبارک  زندگیاں فقر و فاقےمیں گزاریں ، ان پاکیزہ ہستیوں کی زندگی میں بھی   کئی کئی روز تک فاقے ہوتے لیکن  اس کے باوجودبھی  یہ حضرات ربِّ کریم کی رضا پر راضی رہتے ، صبرکرتے اور ہر ہر حال میں ربِّ کریم کا شکر ادا کرتے ، آئیے!ترغیب کے لئےاَمیرُ المؤمنین حضرتِ سَیِّدُنا علی المرتضیٰ  رَضِیَ اللہُ عَنْہُ  کی صبروقناعت کاایک واقعہ سُنتے ہیں ، چنانچہ  

شیرِخدا کا صبر وقناعت

                             حضرت سَیِّدُنا سُویدبن غفلہ  رَضِیَ اللہُ عَنْہُ   فرماتےہیں : میںاَمیرُ المؤمنین حضرت سَیِّدُنا علی المرتضیٰ ، شیرِخُدا  کَرَّمَ اللّٰہُ وَجْہَہُ الْکَرِیْم  کی خدمت میں دَارُالاَمارۃ(یعنی دارُ الخلافہ)کُوفہ میں حاضرہوا۔ آپ کےسامنے جو شریف کی روٹی اوردودھ کا ایک پیالہ رکھا ہوا تھا ، روٹی خشک اور اس قدر سخت تھی کہ کبھی  اپنے ہاتھوں سے اور کبھی گھٹنے پر رکھ کر توڑتے تھے۔ یہ دیکھ کر میں نے آپ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہُ کی کنیز حضرت فِضّہ   رَضِیَ اللہُ عَنْہا