Book Name:Ghareeb Faiday Main Hai

بے شمار دینی و دُنیوی فوائد ہیں۔ مثلاً * مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت سے گناہوں سےبچنے کا ذِہن ملتا ہے۔ * علمِ دِین حاصل ہوتا ہے۔ * دِینی  معلومات کے ساتھ اَخلاقی تربیت  بھی نصیب ہوتی ہے۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اِس دینی کام کی  بَرَکت سےبےشمارلوگ گناہوں  بھری زندگی چھوڑکرنیکیاں  کرنے والےبن گئے۔

                             12دینی کاموں میں سے  اس  دینی کام “ ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ “ کی تفصیلی معلومات جاننے کے لئے مکتبۃ المدینہ  کے 72صفحات پر مشتمل رسالے “ ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ “ کا مطالعہ کیجئے۔ تمام ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی اِس رسالے کا لازمی مطالعہ فرمائیں ، یہ رسالہ مکتبۃ المدینہ پر دستیاب ہونے کے ساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami .netسے بھی پڑھا جاسکتا ہے۔

                             آئیے!مَدَنی مذاکرے کی برکت پر مشتمل ایک واقعہ سُنتے ہیں :

مَدَنی مذاکرے کی بَرَکت

ایک اسلامی بھائی یوں تو بچپن ہی سے دامَنِ عطّار سے وَابَسْتہ تھے مگر شیطان مَردُود نے دنیا کے فریبی نظاروں میں بُری طرح اُلجھا رکھا تھا۔ زندگی کے قیمتی لمحات غفلت میں گزر رہے تھے کہ خوش قسمتی سے ایک بار کسی مُبَلِّغِ دعوتِ اسلامی سے ملاقات ہوگئی ، جنہوں نے اُن سے پوچھا : کیا آپ امیرِ اہلِ سنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے بیانات سُنتے ہیں؟جواب دیا : نہیں۔ اِس پروہ کہنے لگے : امیرِ اہلسنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  فرماتے ہیں : جو روزانہ ایک بیان سُنتا ہے میں اُس سے خوش ہوتا ہوں۔ اِن الفاظ نے اُن کے دل میں چُھپی اپنے مرشِدِ کریم سے محبت کو جگادیا۔ چنانچِہ اُنہوں نے مکتبۃ