Book Name:Ghareeb Faiday Main Hai

                             پیارے پیارےاسلامی بھائیو!غربت کاایک فائدہ یہ بھی ہے کہ غریب  دنیا و آخرت میں کامیاب اور خوش نصیب ہے ، دنیامیں مال کی آفات اور چوری سے سلامت  رہتاہےجبکہ آخرت میں حساب و کتاب کی سختیوں اور آزمائشوں سےمحفوظ  رہےگا۔ آئیے!اَمیرِاَہلسُنَّت ، حضرت علامَہ مَولانا محمدالیاس عطّارقادری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کےرسالے “ غریب فائدےمیں ہے “ سے کچھ نکات سنتے ہیں ، مگر پہلے اس رسالے  کا مختصر تعاف سنتے ہیں : یاد رہے!امیرِ اہلِ سُنَّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ   نے اپنے اس رسالے میں شیرِ خدا کی قناعت ، دل نرم کرنے کا نسخہ ، غربت کے فوائد ، مفلسی دور کرنے کا وظیفہ ، روزی میں برکت کا بہترین نسخہ ، تنگدستی کا علاج ، رزق میں برکت کا وظیفہ اور بہت سی  اہم معلومات کو  مرتب فرمایا ہے۔ لہٰذا آج ہی اس کتاب کو مکتبۃ المدینہ کے اسٹال سے ہَدِیَّۃً  طلب فرمائیے ، خود بھی اس کا مطالعہ کیجئے اور دوسروں کو بھی تحفے میں پیش کیجئے۔ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹwww.dawateislami.net  سے  Download  اور  پرنٹ آؤٹ(Print Out) کی سہولت بھی موجود ہے۔

غریب فائدے میں ہے

اس رسالے میں امیرِ اہلِ سُنَّت  دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ غربت کےفوائد اورغربت پرصبروقناعت کا ذہن دیتے ہوئے ارشاد فرماتے ہیں : یادرکھئے!فقروغُربت باعثِ سعادت ہے نہ کہ باعثِ آفت۔ غریبوں ،  مسکینوں  کے آخِرت میں  مزے ہوں  گے کہ مالی عبادات جیسے زکوٰۃ ، فِطرَہ ، حج وغیرہ کےمتعلِّق پوچھ گَچھ سےاَمْن میں ہوں