Book Name:Ghareeb Faiday Main Hai

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                      صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

* غم اور پریشانی سے نجات کی دُعا

دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسُنّتوں بھرے اجتماع کے حلقوں میں اس بار شیڈول کے مطابق “ غم اور پریشانی سے نجات کی دعا “ یادکروائی جائےگی۔ وہ دعایہ ہے :

اللّٰهُمَّ اِنِّي اَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحُزْنِ وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ وَالْبُخْلِ وَضَلَعِ الدَّيْنِ وَقَهْرِ الرِّجَالِ

(ترمذی ، کتاب الدعوات ، باب(ت : ۷۱) ، ۵ / ۲۹۴ ، حدیث : ۳۴۹۵)

ترجمہ : اے اللہ پاک!میں حُزْن ، غم ، عِجْز ، سُستی ، بُخْل ، غَلَبہ ، قَرْض اورلوگوں کےغَلَبہ سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ (فیضانِ دعا ، ص۳۲۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

* اجتماعی جائزے کا طریقہ(72نیک اعمال )

فرمانِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ : (آخرت کے معاملے میں)گھڑی بھر غور و فکر کرنا 60 سال کی عبادت سے بہتر ہے۔ (جامع صغیرللسیوطی ، ص۳۶۵ ، حدیث : ۵۸۹۷)

                             آئیے!نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے سے پہلے “ اچھی اچھی نیتیں “ کرلیجئے۔

(1)رِضائے الٰہی کے لئے خود بھی نیک اعمال کے رِسالے سے اپنا جائزہ  لوں گا اور دوسروں کو بھی ترغیب دوں گا۔

(2)جن نیک اعمال پر عمل ہوا اُن پر اللہ پاک کی حمد (یعنی شکر)بجا لاؤں گا۔

(3)جن پر عمل نہ ہوسکا اُن پر افسوس اورآئندہ عمل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(4)گناہوں سے بچانے والے کسی نیک عمل پر خدا نخواستہ عمل نہ ہوا تو  تَوبہ و استغفار کے ساتھ