Book Name:Ghareeb Faiday Main Hai

ساتھ آئندہ گناہ نہ کرنے کا عہد کروں گا ۔

(5)بلاضرورت اپنی نیکیوں (مثلاًفُلاں فُلاں یا اِتنے اتنے نیک اعمال پر عمل ہے ) کااظہار نہیں کروں گا۔

(6)جن نیک اعمالپر بعد میں عمل ہو سکتا ہے(مثلاًآج313 بار درود شریف نہیں پڑھے)تو بعد میں یا کل عمل کرلوں گا۔

(7) نیک اعمال کا رسالہ پُر کر نے کے اصل مقصد(مثلاًخوفِ خدا ، تقویٰ ، اخلاقیات کی درستی ، مَدَنی کاموں میں ترقی وغیرہ)کو حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

(8)کل بھی نیک اعمال کا رسالہ پُرکروں گا(یعنی اعمال کا جائزہ لوں گا)۔

(9) رسمی خانہ  پُری نہیں بلکہ جائزےکے ساتھ نیک اعمال کا رسالہ پُر کروں گا۔

آج جن جن نیک اعمال پر عمل کی سعادت پائی ، نیچے دیئے گئے خانوں میں صحیح( یعنی اُلٹارائٹ )کا نشان اور عمل نہ ہونے کی صورت میں (0) کا نشان لگائیے۔

توجہ : اپنے ہی رسالے پرنگاہ رکھتے ہوئےجائزہ لیجیے ۔

* اجتماعی جائزےکا طریقہ(72نیک اعمال)

یومیہ 56نیک اعمال :

(1)اچھی اچھی نیتیں کیں؟(2)پانچوں نمازیں جماعت سے اداکیں؟(3) گھر ، بازار ، مارکیٹ وغیرہ جہاں بھی تھےوہاں نَماز وں کے اَوقات میں نَماز پڑھنے سے قبل نَماز کی دعوت دی ؟(4)رات میں سورۃُ الملک پڑھ یا سُن لی؟(5) پانچوں نَمازوں کے بعدکم از کم ایک ایک بار آیۃُالکُرسی ، سُورةُ الاِخلاص اور تسبیحِ فاطمہ رَضِیَ اللّٰہُ  عَنْہا پڑھی؟(6) کنزُالاِ یمان مع خزائنُ العِرفان یا نُورُالعرفان سے کم از کم تین آیات ترجمہ و تفسیر کے ساتھ پڑھیں یا سُنِیں؟یا صِراطُ الجنان سےکم و بیش  دو صفحات پڑھ یا سُن لئے؟(7) شَجرے کے کچھ نہ کچھ اَورادپڑھے