Book Name:Ghareeb Faiday Main Hai
صاف کرنےکےلئےتیار نہ ہوگا ، کوئی سامان اُٹھانے پرراضی نہ ہوگا ، کوئی تعمیراتی کاموں میں محنت مزدوری نہیں کرے گا ، یوں نظامِ عالَم میں جو بگاڑ پیدا ہو گا اسے ہرعقلمند باآسانی سمجھ سکتاہے۔ ([1])
پیارے پیارےاسلامی بھائیو!واقعی ربِّ کریم کےہرہرکام میں حکمت ہوتی ہے ، کسی کومال دولت کی کثرت عطاکرنے میں بھی حکمت ہےتوکسی کوغریبی اورتنگدستی کی حالت میں رکھنے میں بھی حکمت ہے ، مگر ہم اس کی حکمتوں کو سمجھنے سے قاصر ہیں ۔ آئیے !ترغیب کے لئے ایک حدیثِ مُبارکہ سنتے ہیں چنانچہ
نبیِّ کریم ، رؤف رّحیم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا : اللہ پاک ارشادفرماتا ہے : بےشک میرے بعض مومن بندے ایسے ہیں کہ ان کے ایمان کی بھلائی مالداری میں ہے ، اگرمیں انہیں فقیرکر دوں توا س کی وجہ سےان کا ایمان خراب ہو جائےگا۔ بےشک میرے بعض مومن بندےایسےہیں کہ ان کےایمان کی بھلائی فقیری میں ہے ، اگر میں انہیں مالدار بنادوں تو اس کی وجہ سے ان کا ایمان خراب ہو جائے گا۔ میں اپنےعلم سےاپنے بندوں کےمعاملات کا انتظا م فرماتا ہوں ، بے شک میں علیم وخبیر ہوں ۔ ([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد