Book Name:Ghareeb Faiday Main Hai

چمکانے کی فکر میں ہیں۔ *   قبر کی سختیوں  کوبھول کر ہر وقت   دنیاوی  راحتیں تلاش کرنے میں مگن ہیں۔ *  قبر کی تاریکیوں کو بھول کر  قیمتی  موبائل ، لمبی گاڑیاں خریدنے میں  مشغول  ہیں ۔ *  قبر میں کام آنے والے اعمال سے غافل ہوکر خوبصورت مکان  بنانےکی فکر  میں  مبتلا نظر آتے ہیں اور*  نیک اعمال کی کثرت  کرنے کے بجائےکثیر مال ودولت جمع  کرنے کی کوشش  کر رہےہیں۔

قناعت پسندی کے فوائد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!قناعت پسندی بہت عظیم نعمت ہے اور اس کی بڑی برکتیں اور بے شمار فائدے ہیں مثلاً *  قناعت پسندی سے دل پُر سکون ، نفس مطمئن اور طبیعت خوشگواررہتی ہے۔ * انسان کو ذہنی پریشانیوں ، نفسیاتی بیماریوں ،  باطنی امراض اور خواہشات کی غلامی سے بچائے رکھتی ہے۔ *  دل کی صفائی ، اخلاق کی بلندی ، رزق کی پاکیزگی اور معاشرے کی اچھائی برقرار رہتی ہے۔ *  زندگی کوتنگی ، بے چینی ، بد نظمی اور بے ترتیبی سے محفوظ رکھتی ہے۔ *  آپس کے تعلقات ، محبتیں اور رشتے مضبوط رہتے ہیں۔ *  دینی غیرت ، ایمانی حرارت ، عزّت ِنفس ، خود داری اور خود مختاری کو سلب نہیں ہونے دیتی۔ * دینی ودنیاوی حقوق وواجبات ادا کرنے ،  ذمےداریاں نبھانے اور تقاضے پورے کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔ * وقت ، توانائی ، تندرستی ، عقل ، ذہانت اور صلاحیت کو غیر ضروری کاموں میں خرچ نہیں ہونے دیتی۔ * حقیقت یہ ہے کہ قناعت پسندی ہی سچی کامیابی اور اصل دولتمندی ہے ، جیساکہ رسولِ رحمت ، شفیعِ اُمّت  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا ارشادِ گرامی ہے “ ليْسَ الْغِنَى