Book Name:Ghareeb Faiday Main Hai

المدینہ سے جاری کردہ 50 مَدَنی مذاکروں پر مشتمل وی سی ڈی(VCD)خرید لی اور روزانہ ایک مَدَنی مُذاکرہ سُننے کی سعادت پانے لگے۔ امیرِ اہلِ سنت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی پُر تاثیر گفتگو کی بَرَکَت سے دن بدن گناہوں سے نفرتاور نیکیوں سے محبت بڑھنے لگی ، ابھی چند ہی مَدَنی مذاکرے سُنے تھے کہ اُن کے کردار اور اندازِ زندگی میں تبدیلی آنے لگی۔ اُنہیں نہ صِرْف سُنّتوں پر عمل کا جذبہ ملا بلکہ اَلْحَمْدُلِلّٰہوہ دینی کاموں میں بھی دلچسپی لینے لگے۔ الغرض مَدَنی مذاکروں کے ذریعےاُن کی ایسی دینی تربیت ہوئی جو 26 سالہ زندگی میں کبھی نہ ہوئی تھی۔ لہٰذا آپ بھی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہئے اور نیکی کی دعوت کو عام کرنے میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دیجئے۔

شعبہ خدام المساجد

اَلْحَمْدُلِلّٰہعاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی  کم و پیش109شعبوں میں دینِ متین کی خدمت میں مصروفِ عمل ہے ، انہی میں سے ایک “ شعبہ خُدّامُ المساجد ‘‘بھی ہے۔ اس شعبے کے تحت جن علاقوں میں مساجد کی حاجت ہوتی ہے وہاں مساجد قائم کی جاتی ہیں ، وہاں اَئمّۂ کرام ، مؤذِّنین ، خُطَباء کی تقرری اور ان کی تنخواہوں کی سیٹنگ بھی اسی شعبے کے تحت ہوتی ہے۔ یہ شعبہ دراصل امیرِاہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی مساجد سے اُلفت و مَحَبَّت کا نتیجہ ہے ، آپ  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا یہ درد ہے کہ مساجد کو آباد کیا جائے ، اس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ آپ  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  نے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک’’دعوتِ اسلامی‘‘کو مسجد بھرو تحریک