Book Name:Ghareeb Faiday Main Hai

                             یاد رکھئے!نہ تو ہر قسم کی غربت افضل ہے اور نہ ہی ہر قسم کی مالداری افضل ہے۔ وہ غربت اور مالداری جو بندے کو دِین اور شریعت سے دُور کردے اچھی نہیں ، جبکہ وہ غربت جو بندے کو شریعت کی پیروی ، اللہ پاک پر توکّل اور خود داری پر اُبھارےحقیقت میں وہی غربت اللہ پاک کی نعمت اور نبیِّ رحمت  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی چاہتہے۔ * جنت میں انبیائے کرام  عَلَیْہِمُ السَّلَام  اورشہدائے کرام  کی دوستی کا سبب ہے۔ * اللہ کریم کی رحمتوں کے سائے کا حق دار بناتی ہے۔ * ربِّ کریم کےمحبوب  بندوں میں شامل کرواتی ہے۔ * گناہوں سے بچنے میں آسانی پیدا کر سکتی ہے۔ *  نیکیاں کمانے کا سبب بن سکتی ہے۔ * مالداروں کےمقابلےمیں زیادہ اجر و ثواب حاصل ہونے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ *  بروز ِقیامت حساب و کتاب میں آسانی کاسبب بن سکتی ہے۔ * مالداروں سے بہت پہلے جنت میں داخلے کا ذریعہ بن سکتی ہے۔ *  مال و دولت کی آفات سےمحفوظ رہنے کا سبب ہے۔ الغرض ایسی غربت جس  میں صبر ہو ، اس کے بے شمار فوائد ہیں ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

آقاکریم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی مُبارک زندگی

                             پیارے پیارےاسلامی بھائیو!یاد رکھئے!غربت کےسب فضائل  اور برکتیں اُسی غریب مسلمان کےلئےہیں جوطلبِ ثواب اور اللہ پاک کی رضا پر راضی رہتے ہوئے غُربت پرصبر کرے۔ غربت میں صبر کرناعظیم عبادت اور اَجر ِعظیم کاسبب ہے۔ غربت پرصبرکرنے کا ذہن بنانے کے لئے ہمیں اپنے پیارے پیارےآقا ، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کی مُبارک زندگی کو سامنےرکھنا چاہئے ، آپ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ