Book Name:Ghareeb Faiday Main Hai

کےجسم میں  روح باقی ہے اور جیسے ہی روح اس کےتن سے جدا ہوتی ہے اور اسےقبر میں  دفن کر دیا جاتا ہے تو وہ مال اس کا ساتھ چھوڑدیتاہے اورقبر میں  اس کے ساتھ صرف اس کاعمل جاتا ہےلہٰذا ہرعقلمند انسان کو چاہئے کہ وہ مال زیادہ ہونے کی حرص کرنےکی بجائے نیک اعمال زیادہ کرنےکی کوشش کرےتاکہ یہ قبر میں  اس کے بہترین ساتھی ہوں۔ ([1])

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!واقعی  مال ودولت  کی حرص ایسی چیز ہےجو انسان کو رَبِّ کریم سےغافل کر دیتی ہے۔ ہروقت مال ودولت کی حِرص میں   مبتلا رہنے والوں ، جمعِ مال کی ہوس میں حلال وحرام کی تمیز بھلا دینےوالوں اور صِرف مال و دولت میں زندَگی کاسُکون تلاش کرنےوالوں  کیلئےعبرت   ہی عبرت ہے۔ لہٰذاآج ہی  مال و دولت کی حرص سےبچ کر اللہکریم کی عبادت  اور فکرِآخرت میں مشغول ہوجائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

12 دینی کاموں میں سے ایک دینی  کام “ مَدَنی مذاکرہ “

پیارےپیارےاسلامی بھائیو!اپنےدل سےمال و دولت کی حرص نکالنے ، فکرِآخرت کاذہن پانے ، نیک بننے اورسنتوں  پرعمل کا جذبہ بڑھانے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اِسلامی کے  دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے کچھ نہ کچھ وقت ذیلی حلقے کے12دینی کاموں میں دینےکی کوشش کریں۔ ذیلی حلقے کے  12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام “ ہفتہ وار مَدَنی مذاکرہ “ بھی ہے۔ اس دینی کام کے


 

 



[1]   تفسیرصراط الجنان ، پ۳۰ ، التکاثر ، تحت الآیۃ : ۲ ، ۱۰ / ۸۱۲ملخصا