Book Name:Ghareeb Faiday Main Hai

جو لوگ کسی ایسی مجلس میں بیٹھتے ہیں ، جس میں نہ تو وہ اللہ پاک کا ذِکر کرتے ہیں اور نہ ہی اپنے نبی( صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ )پر دُرودِ پاک پڑھتے ہیں ، تو(قیامت کے دن) وہ مجلس اُن کے لئے حسرت کا سبب ہوگی۔ پساللہ پاک چاہے تو اُنہیں عذاب دے اور چاہے تو بخش دے۔     (ترمذی ، کتاب الدعوات ، باب فی القوم یجلسون ولا یذکرون اللہ ، ۵ / ۲۴۷ ، حدیث : ۳۳۹۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!آئیے!اللہ پاک کی رضا پانے اور ثواب کمانے کے لئے پہلے اچھی اچھی نیتیں کر لیتے ہیں۔ فرمانِ مُصْطَفٰے  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  ’’نِیَّۃُ الْمُؤمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہٖ‘‘ مسلمان کی نِیَّت اُس کے عمل سے بہتر ہے۔([1])

اہم نکتہ : نیک اورجائز کام میں جتنی اچھی نیتیں زیادہ ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔

بیان سُننے کی نیتیں

               * نگاہیں نیچی کئے توجہ سے بیان سُنوں گا۔ * عِلْمِ دین کی تعظیم کے لیے جب تک ہوسکا دو زانو بیٹھوں گا۔ * صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ ، اُذْکُرُوا اللّٰـہ ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہ وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے کےلئے بلند آواز سے جواب دوں گا۔ * اجتماع کے بعد خود آگے بڑھ کر سلام و مُصافحہ اور انفرادی کوشش کروں گا ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ہمارےآج کےبیان کاموضوع ہے “ غریب فائدے میں ہے۔ “ عام طور پرغربت کو بہت بڑی آفت و مصیبت سمجھا جاتا


 

 



[1]    معجم کبیر ، سہل بن سعد الساعدیالخ ، ۶ / ۱۸۵ ، حدیث : ۵۹۴۲