Book Name:Ghareeb Faiday Main Hai

قرار دیا ہے۔ آپ  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  وقتاً فوقتاً ہفتہ وار سُنّتوں  بھرے اجتماعات و مَدَنی مذاکروں میں مساجد کو آباد کرنے کی ترغیب دلاتے ہی رہتے ہیں۔ اے کاش! ہم بھی امیرِاہلسنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی سوچ کے مطابق مساجد بنانے اور لوگوں پر انفرادی کوشش کرکے مساجد کو آباد کرنے والے بن جائیں۔ آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!ہم غربت کےفضائل وفوائد اور اس کی برکتوں کےحوالےسے بیان سن رہےتھے ، یادرکھئے!وہ مسلمان جومالداروں کی نظر میں حقیرتصوُّرکئےجاتےہے ، غریب سمجھ کرحلقہ اَحباب سےدُورکردیئےجاتےہیں ، قلّتِ مال اورغریبی  کےسبب منہ نہیں لگائےجاتے ، لیکن قربان جائیے! اللہ پاک کی رحمت پر کہ  یہی لوگ جنّت کےلئےباعثِ عزَّت وعظمت ہیں ، یہی لوگ ربِّ کریم اور حضور نبی  رحمت ، شفیعِ اُمّت  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے محبوب  ہیں ، آیئے!ہم  پیارے آقا ، دو عالَم کےداتا  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کےوہ فرامین جوغربت کے فضائل اور غریبوں کی شان میں ہیں  سننےکی سعادت حاصل کرتے ہیں ،  چنانچہ

غریبوں کے فضائل

1۔   ایک مرتبہ نبیِ کریم ، رؤف رحیم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےصحابَۂ کِرام سےفرمایا : أَیّ ُ النَّاسِ خَیْرٌ  یعنی لوگوں میں سب سے بہتر کون ہے؟انہوں نےعرض کی : وہ مال دارشخص جو اپنی جان اور مال میںاللہکریم کے لازم کردہ حقوق ادا کرتا رہے(یعنی