Book Name:Ghareeb Faiday Main Hai

میں  خرچ کرنے کو کہتے ہیں۔ ایک بزرگ رَحْمَۃُاللہ عَلَیْہِ نے کہا : اِسراف میں  کوئی بھلائی نہیں  تو دوسرے بزرگ رَحمَۃ ُاللہِ عَلَیہ نے کہا : بھلائی کے کام میں  اِسراف ہوتاہی نہیں۔ نیز تنگی کرنے کے بارے میں حضرتِ سَیِّدُنا عبدُ اللہ بن عباس   رَضِیَ اللہُ عَنْہُمَا  فرماتے ہیں : اس سے مُراد یہ ہے کہ بندہ اللہ پاک کے مقرر کئے ہوئے حقوق ادا کرنے میں  کمی کرے۔

                             روایت میں ہے : جس نے کسی حق کو منع کیا ، اُس نے اِقتار یعنی تنگی کی اور جس نے ناحق میں  خرچ کیا اُس نے اِسراف کیا۔ بعض مفسرین کا قول ہے : اس آیت میں  جن حضرات کا ذکر ہے وہ سیّد المرسَلین صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے بڑے بڑے صحابۂ کرام رَضِیَ اللہ عَنْہُمْ  ہیں جو لذّت اور ناز و نعمت میں زندگی بسر کرنے کے لئے کھاتے ، نہ خوبصورتی اور زینت کے لئے پہنتے۔ بھوک روکنا ، ستر چھپانا ، سردی گرمی کی تکلیف سے بچنا بس یہی ان کا مقصد تھا۔

( مدارک التنزیل ، الفرقان ، تحت الآیۃ : ۶۷ ، ص۸۱۰ ، خازن ، الفرقان ، تحت الآیۃ : ۶۷ ، ۳ / ۳۷۹ ، ملتقطاً)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

غریبی میں سلامتی ہے

پیارے پیارےاسلامی بھائیو!غربت کاایک فائدہ یہ بھی ہے کہ بسا اوقات غربت ہی انسان کےلئےبہترہوتی ہے اور دولت کی بجائے غربت میں اس کے لئے زیادہ عافیت اور سلامتی  ہوتی ہے۔ فی زمانہ مال و دولت ایسی چیز ہےجوانسان کو کئی گناہوں میں ملوّث(Involved) کردیتی ہے۔ * آج ایک تعداد ہے جو مال ودولت کی