Book Name:Ghareeb Faiday Main Hai

ہے ، کیا واقعی ایسا ہی ہے؟ کیا ہر غربت ہی آفت ہے یا اس غربت کے فائدے بھی ہیں؟ آج ہم اسی بارے میں کچھ سُنیں گےکہ غریب کس طرح فائدے میں ہے؟غربت کےفوائد کیا ہیں؟غربت کی وجہ سےاللہکریم کی ناشکری کرنا کیسا؟اے کاش !  ہمیں سارا  بیان  اچھی  اچھی نیّتوں اورمکمل توجہ کے ساتھ سننا نصیب ہو جائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الاَمِیْن  صَلَی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  

محبوبِ خُدا کےمحبوب

                             منقول ہے : ایک  مرتبہ فُقرا(غریب )صحابَۂ  کِرام رِضْوَانُ اللہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن نے بارگاہِ رسالت میں اپنا نمائندہ بھیجا ، جس نے آقا کریم  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی خِدمَت میں حاضرہوکرعرض کی : میں فُقرا کانمائندہ بن کر حاضر ہوا ہوں۔ مصطفےٰ جانِ رحمت  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے ارشاد فرمایا : تمہیں بھی مرحبا اور انہیں بھی جن کے پاس  سے تم آئے ہو!تم ایسے لوگوں کے پاس سے آئے ہو جن سے میں محبت کرتا ہوں۔ نمائندے نےعرض کی : یارَسُوْلَاللہ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم !فُقرا نےیہ گزارش کی ہےکہ مال دار لوگ جنّت کے دَرَجات لے گئے ، وہ حج کرتے ہیں اور ہمیں اس کی اِسْتِطاعَت نہیں ، وہ عمرہ کرتے ہیں اور ہم اس پر قادِرنہیں ، وہ  بیمار ہوتے ہیں تواپنازائد مال صَدَقہ کرکےآخرت کے لئےجمع کرلیتے ہیں۔ آپ  صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نےارشادفرمایا : میری طرف سے فُقراکو یہ پیغام پہنچادوکہ ان میں سےجو(اپنی غُربَت پر)صَبرکرے اور ثواب کی اُمید رکھے اسے تین ایسی باتیں حاصل ہوں گی جو مال داروں کو حاصل نہیں : (1) جنّت میں ایسے بلند محلّات ہیں ، جن کی طرف جنَّتی لوگ ایسےدیکھیں گے جیسے دنیا